"نورڈرائن ویسٹ فالن" کے نسخوں کے درمیان فرق

درستی
(ویکائی)
(درستی)
'''نورڈرائن ویسٹ فالن''' آبادی کے لحاظ سے [[جرمنی]] کا سب سے بڑا صوبہ ہے۔ اس کا دار الحکومت [[ڈوسلڈورف]] ہے جبکہ آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا شہر [[کولون]] ہے۔
 
=== محل و وقوع ===
نورڈ رائن ویسٹ فالن (جرمن میں Nordrhein-Westfalen) کا صوبہ [[جرمنی]] کے مغرب میں واقع ہے۔ اس کے حدود [[نیدرلینڈ]]، [[بلجئیم]]، اور جرمنی کے صوبہ جات [[نیڈرزاکسن]]، [[ہیسن]] اور [[رائن لینڈ فالز]] سے ملتی ہیں۔
 
=== تاریخ ===
[[دوسری جنگ عظیم]] کے بعد برطانوی فوجی حکومت نے 1946 میں [[پروشیا]] کے دو صوبوں کے حصوں پر مشتمل ایک نیا صوبہ تشکیل دیا۔ اس کے بعد 1947میں لیپے کا علاقہ اس صوبہ میں شامل کر کے اس کی موجودہ شکل بنی۔ 1949 میں ویسٹ فالن نے دوسرے صوبوں کے ساتھ مل کر وفاقی جمہوریہ [[جرمنی]] کی بنیاد رکھی۔ اسی صوبہ کا شہر [[بون]] 1949سے 1990تک وفاقی جمہوریہ جرمنی کا دار الحکومت رہا۔
 
=== آبادی ===
صوبہ ویسٹ فالن کی آبادی 31 دسمبر 2014ء کو 17.638.098 تھی، اس مردم شماری کے مطابق فی مربع کیلومیڑ آبادی 517 ہے۔
 
=== اہم شہر ===
صوبہ ویسٹ فالن کے اہم شہروں میں [[آخن]]، [[کولون]]، [[میونسٹر]]، [[ڈوسلڈورف]]، [[ڈورٹمنڈ]]، [[بوخم]]، [[ایسن]] شامل ہیں۔