"گوپی چند نارنگ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 38:
'''گوپی چند نارنگ''' 11 فروری 1931ء کو [[ڈکی]]، [[زیریں پنجاب]] میں پیدا ہونے والے '''پروفیسر گوپی چند نارنگ''' کو عہد حاضر کا صف اول کا ''اردو'' نقاد، محقق، اور ادیب مانا جاتا ہے۔ گو کہ پروفیسر گوبی چند نارنگ [[دلی|دہلی]] میں مقیم ہیں مگر وہ باقاعدگی سے [[پاکستان]] میں اردو ادبی محافل میں شریک ہوتے ہیں جہاں ان کی علمیت کو نہایت عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔۔ اردو کے جلسوں اور مذاکروں میں شرکت کرنے کے لیے وہ ساری دنیاکا سفر کرتے رہتے ہیں او رانہیں '''سفیر اردو''' کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ جہاں انہیں [[بھارت]] میں [[پدم بھوشن]] کا خطاب مل چکا ہے وہیں انہیں [[پاکستان]] میں متعدد انعامات اور اعزازات سے نوازا گیا ہے۔ چند ماہ قبل تک وہ [[بھارت]] کے سب سے اہم ادبی ادارے [[ساہتیہ اکادمی]] کے صدر کے عہدے پر فائز تھے۔
 
==سوانحسوانحی خاکہ اور تعلیم==
پروفیسر گوپی چند نارنگ نے بچپن [[کوئٹہ]] میں گزارا۔ انہوں نے سنہ 1954 میں [[یونیورسٹی آف دہلی]] سے اردو میں ایم اے اور اسی جامعہ سے سنہ 1958 میں [[لسانیات]] میں پی ایچ ڈی کی اسناد حاصل کیں۔ گوپی چند نارنگ نے سنہ 1957 میں [[سینٹ اسٹیفینس کالج]]، دہلی میں لیکچرر کے طور پہ پڑھانا شروع کیا اور 1995 تک [[دہلی یونیورسٹی]] میں پروفیسر کے طور پہ تدریس سے وابستہ رہے۔ وہ آج بھی دہلی یونیورسٹی کے اعزازی پروفیسر، پروفیسر ای میریٹس، ہیں۔