"یعقوب چرخی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م ویکائی
م clean up, replaced: ← (3) using AWB
(ٹیگ: القاب)
سطر 3:
آپ کی ولادت غزنی کےقریب چرخ نامی گاؤں میں [[762ھ|762 ہجری]] بمطابق [[1361ء]] یا[[1362ء|1362 عیسوی]] میں ہوئی آپ کا نسب یوں ہےخواجہ یعقوب بن عثمان بن محمود بن محمد بن محمود الغزنوی ثم السررزی۔<ref name="جہان امام ربانی">باقیات جہان امام ربانی جلد دوم،صفحہ 355 ،امام ربانی فاؤنڈیشن کراچی</ref>
=== تحصیل علم ===
آپ نے جامعہ [[ہرات]]([[افغانستان]]) اور مصر میں تعلیم حاصل کی۔مولانا شہاب الدین سیرامی مصری سے شرف تلمذ حاصل کیا فتویٰ کی اجازت علماء بخارا سے حاصل کی۔<ref name="جہان امام ربانی">باقیات جہان امام ربانی جلد دوم،صفحہ 355 ،امام ربانی فاؤنڈیشن کراچی</ref>
=== بیعت و خلافت ===
باطنی [[تعلیم و تربیت]] کے لیے پہلے [[خواجہ بہاؤالدین نقشبند]] بخاری کی خدمت میں حاضر ہوئے اور انکے دست اقدس پر بیعت کی۔ خلوص و محبت سے خدمت و صحبت میں رہ کر آپ سے فیوض باطنی حاصل کیے۔[[شاہ نقشبند]]نے آپ کا ہاتھ پکڑ کر فرمایا تیرا ہاتھ ہمارا ہاتھ ہے، جس نے تمہارا ہاتھ پکڑا اس نے ہمارا ہاتھ پکڑا۔ گو آپ کو طریقہ نقشبندیہ کی اجازت شاہ نقشبندسے حاصل تھی لیکن آپ نے اس کی تکمیل [[علاؤالدین عطار]] کی صحبت میں رہ کر کی۔ اس لیے [[سلسلہ نقشبندیہ]] میں آپ کا نام علاؤالدین عطار کے بعد آتا ہے۔
=== تصنیفات ===
"[[تفسیر یعقوب چرخی]]" آپ کی مشہور تصنیف ہے جو کہ قرآن و حدیث کے علاوہ تصوف و سلوک کے نکات پر بھی مشتمل ہے۔یہ صرف سورہ فاتحہ اور آخری دو پاروں پر مشتمل ہے اس کے علاوہ ایک فارسی رسالہ "[[رسالۃ الانسیہ]]"جو شاہ بہاؤالدین نقشبندکے فرمودات ہیں۔رسالہ نائیہ، شرح رباعی ابوسعیدابی الخیر، ابدالیہ، شرح اسماءاللہ، مخطوطات، قرآن شریف کاتاجک زبان میں ترجمہ، دسالہ دوبارہ اصحاب وعلاماتِ قیامت۔
 
=== اولاد و امجاد ===
محمد یوسف چرخی آپ کے صاحبزدے اور جانشین ہیں ان کا مزار دوشنبہ سے 40 کلو میٹر دور چرتک کے مقام پر ہےان کے مزار پر امیر تیمور کےمقبرہ کی طرح مقبرہ ہے اور چند حجرے بھی ہیں۔<ref name="جہان امام ربانی">باقیات جہان امام ربانی جلد دوم،صفحہ 355 ،امام ربانی فاؤنڈیشن کراچی</ref>
=== وصال ===
5 [[صفر المظفر]]بروز ہفتہ [[851ھ|851 ہجری]] بمطابق [[22اپریل]] [[1447ء|1447 عیسوی]] میں آپ کی وفات ہوئی۔<ref name="جہان امام ربانی">باقیات جہان امام ربانی جلد دوم،صفحہ 355 ،امام ربانی فاؤنڈیشن کراچی</ref> تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ کےگاؤں ہلفتو میں ہے جو حصارکے قریب ہے۔اور ایک روایت کے مطابق دوشنبہ سے 5 کلومیٹرچغانیاں میں واقع ہےجہاں پہلے حصار شادمان واقع تھا ابھی بھی اس کے کچھ آثار باقی ہیں<ref name="جہان امام ربانی">باقیات جہان امام ربانی جلد دوم،صفحہ 355 ،امام ربانی فاؤنڈیشن کراچی</ref> گلستان نامی گاؤں میں آپ کا مرقد مبارک مرکز فیوض و ہدایت ہے۔<ref>http://www.islahulmuslimeen.org/urdu/books/jalwagah/h19.htm</ref>
 
[[زمرہ:نقشبندی خواجگان صوفیاء]]