"احمدیہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 61:
== جامعہ احمدیہ ==
[[جامعہ احمدیہ]] احمدیہ مسلم جماعت کا ایک ذیلی ادارہ ہے جس کا مقصد احمدی عقائد کی اشاعت و ترویج اور احمدی افراد کی تعلیم و تربیت کے لئے علماء تیار کرنا ہے۔ جامعہ احمدیہ میں اپنی زندگی جماعت احمدیہ کے لئے وقف کرنے والے نوجوانوں کو سات سال تعلیم دی جاتی ہے جس میں عربی، اردو کے علاوہ دوسری زبانوں اسی طرح قرآن، حدیث، فقہ، علم الکلام وغیرہ مختلف علوم کی ابتدائی تعلیم شامل ہیں۔ جامعہ احمدیہ کا ادارہ ہندوستان، پاکستان، کینیڈا، برطانیہ، جرمنی، گھانا، تنزانیہ وغیرہ میں قائم ہے۔ یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے '''شاہد''' کی سند حاصل کر کے '''مربی سلسلہ''' کہلاتے ہیں۔
 
== جلسہ سالانہ ==
مرزا غلام احمد نے [[1891]] میں اپنے پیروکاروں کے لئے ایک تین روزہ اجتماع کو آغاز کیا جس کا مقصد افراد جماعت احمدیہ کی تربیت، مذہبی تعلیم اور آپس میں تعارف کو بڑھانا تھا۔ اس اجتماع کو [[جلسہ سالانہ]] کہا جاتا ہے۔ جلسہ سالانہ کے موقع پر مختلف علمی اور تربیتی موضوعات پر تقاریر کی جاتی ہیں۔ عبادات کے خصوصی انتظامات کئے جاتے ہیں۔
 
== عقائد کا تقابلی جائزہ ==