"احمدیہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 2:
'''احمدیہ''' جماعت [[1889ء]] میں [[مرزا غلام احمد]] ([[1835ء]] تا [[1908ء]]) نے [[لدھیانہ]] میں قائم کی۔ مرزا غلام احمد نے اعلان کیا کہ انہیں الہام کے ذریعہ اپنے پیروکاروں سے [[بیعت]] لینے کی اجازت دی گئی ہے۔ انہوں نے [[امام مہدی]] اور [[مسیح]] اور حضرت محمدؐ کے تابع نبی ہونے کا بھی دعویٰ کیا۔ مرزا غلام احمد کی وفات کے بعد [[حکیم نورالدین]] کو ان کا پہلا [[خلیفہ المسیح]] منتخب کیا گیا ، [[1914ء]] میں حکیم نور الدین کا انتقال ہوا تو پیروکاروں کا اجتماع دو گروہوں میں بٹ گیا جن میں سے ایک [[احمدیہ مسلم جماعت]] اور دوسرا [[احمدیہ انجمن اشاعت اسلام لاہور]] کہلاتا ہے۔
 
قادیانی آبادی ایک منظم اور مربوط قسم کی ہے۔یہی وجہ ہے کے اسکی صرف ایک بڑی شاخ ہے۔بحرحال اس مذہب کی ابتدائی تاریخ میں مرزا غلام احمد کی نبوت کی نویت کے حوالےسے اختلافات کے سبب لاہور احمدیہ جماعت اصل دھڑے سے الگ ہوئی لیکن آج یہ دھڑا ایک مختصر سی آبادی پر مشتمل ہے جو کہ پوری قادیانی آبادی کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔قادیانی عقائد کو اس کے آغاز سے ہی اصل اسلامی عقائد کے برخلاف بھی خیال کیا جاتا رہا ہے اور اس سلسلے میں قادیانی حضرات مختلف پابندیوں کا شکار بھی رہ چکے ہیں۔بہت سے سخت گیر اسلامی گروہ اس جماعت کو [[کافر]] یا اسلام سے الگ تھلگ خیال کرتی ہے۔
== تاریخ ==
[[1882]] میں [[مرزا غلام احمد]] ، جن کا تعلق متحدہ ہندوستان کے ایک گاوں [[قادیان]] سے تھا، نے دعویٰ کیا کہ انہیں بذریعہ الہام اس زمانہ کے لئے اسلام کی خدمت پر مامور کیا گیا ہے۔23 مارچ [[1889ء]] کو انہوں نے [[لدھیانہ]] میں [[بیعت]] لے کر ایک باقاعدہ جماعت کی داغ بیل ڈالی۔ ان کے عقائد کے لئے دیکھیں '''[[مرزا غلام احمد کے عقائد و تعلیمات]]'''۔