"سرطان خون" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 13:
MeshID = D007938 |
}}
ابیضاض (leukemia) جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ [[خون]] کی حالت{{زیر}} ابیض یا سیفد کی جانب تشبیہ سے بنایا گیا ایک لفظ ہے جو کہ [[بیماری]] بنام [[سرطان]] کے لیۓ اختیار کیا جاتا ہے۔ چونکہ بات بالائی سطر میں خون کی آئی لہ{{ا}}ذا یہ اندازہ لگانے میں دیر نہیں ہونی چاہیۓ کہ یہ دراصل خون کے سرطان کا ذکر ہے۔ اس خون کے سرطان کا انگریزی نام ؛ دو الفاظ leuko بمعنی سفید (ابیض) اور aima بمعنی خون سے ملا کر بنایا جاتا ہے؛ قصہ اس تمہید کا مختصر یوں کہ ، خون کا ابیض ہوجانا ابیضاض کہلاتا ہے۔ خون کی یہ ابیض یا سفید رنگت اصل میں ایک خود ایک تشبیہ ہے اور حقیقت میں خون دیکھنے میں خون کی طرح ہی نظر آتا ہے۔ چونکہ اس بیماری میں [[ابیضیات|ابیضیات (leukocytes)]] کے [[خلیات]] کسی [[وراثی]] خرابی (جیسے [[طفرہ|طفرہ (mutation)]] وغیرہ) کی وجہ سے اپنی نشونما میں بے قابو ہو جاتے ہیں اور ان میں [[سرطانی خلیہ|سرطانی خلیات]] کی کیفیات نمودار ہو جایا کرتی ہیں اس لیۓ ابیضاض ایک وسیع الاحاطہ اصطلاح ہے؛ کیونکہ پھر [[ابیضیات]] کے خلیات بھی مختلف ذیلی اقسام میں منقسم ہوتے ہیں اور ان کی ہر قسم کے لیۓ ایک قسم کے الگ الگ سرطان کی کیفیت پیدا ہوتی ہے جن کو مشترکہ طور پر ابیضاض کہا جاتا ہے۔