"بالشویک" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 17:
1910ء میں [[زار روس]] کے بڑھتے ہوئے ظالمانہ دباؤ کی وجہ سے بالشویک پارٹی کو ایک دفعہ متحد کرنے کی ایک اور کوشش کی گئی۔ جنوری 1910ء میں لینن، بوگدانوف، ٹراٹسکی غرض کہ روسی کمیونسٹوں کے سبھی دھڑوں نے [[پیرس]] میں ایک مشترکہ اجلاس بلوایا گیا، جس میں باہم اختلافی معاملات پر تصفیہ کی کوشش کی گئی۔ تصفیے کے بعد کامنیف کو بالشویک پارٹی کی طرف سے ٹراٹسکی کے [[ویانا]] سے نکلنے والے میگزین "پراودا" کے مجلس ادارت میں شامل کر لیا گیا۔ لیکن یہ اتحاد جلد ہی ٹوٹ گیا جب اسی سال کامنیف نے پراودا کی مجلس ادارت سے استعفی دے دیا۔
 
[[image:Stalin-Lenin-Kalinin-1919.jpg|right|thumb|جوزف اسٹالن، ولادیمیر لینن اور میخائیل کالانن 1919 میں]]
1912ء میں بالشویکوں نے پارٹی میں موجود تمام اختلافی عناصر کو نکال باہر کر کے ایک خالص بالشویک پارٹی تشکیل دی اور خود کو ایک الگ اور خود اختیار پارٹی کے طور پر اعلان کر دیا۔ تاہم روس کی تمام انقلابی پارٹیوں میں سب سے ذیادہ مزدور طبقے کے قریب یہی پارٹی رہی۔
 
1917ء میں لینن کے زیر قیادت روسی مزدوروں کے ساتھ‍ مل کر روس میں دنیا کا سب سے بڑا پرولتاری انقلاب آیا اور سلطنت روس، [[سوویت یونین]] میں بدل گئی۔ 1917ء کے اس انقلاب کو "بالشویک انقلاب" بھی کہتے ہیں۔
 
 
==سیاسی طریقۂ کار==