"آصف نواز جنجوعہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
گروہ زمرہ بندی: حذف از زمرہ:پاکستانی جوامع
سطر 1:
[[تصویر:General Asif Nawaz Janjua.JPG|framepx|thumb|left|آصف نواز جنجوعہ]]پاکستانی جنرل ۔ سابق چیف آف آرمی سٹاف۔ [[جہلم]] کے ایک فوجی گھرانے سے تعلق تھا۔ والد بھی کرنل کے عہدے پر فائز رہے۔ انہوں نے پورے فوجی ڈسپلن کے ساتھ بیٹے کی تربیت تھی۔ اور 1954ء میں پاکستان ملٹری اکیڈیمی کاکول میں داخل کرایا۔ تعلیم، کھیل اور فوجی تربیت میں اعلی پوزیشن حاصل کرنے پر سندھرسٹ اکیڈیمی انگلینڈ میں داخل ہوئے جہاں موجودہ وزیر خارجہ [[گوہر ایوب خان|گوہر ایوب]] اور ان کے بعد آنے والے چیف آف آرمی سٹاف جنرل [[عبدالوحید کاکڑ]] بھی زیر تربیت تھے۔ تکمیل اعلی تعلیم کے بعد [[پنجاب رجمنٹ]] سے وابستہ ہوئے اور اعلیٰ تربیت اور تجربے کے ساتھ ساتھ مختلف اعلی عہدوں پر فائز ہوئے۔ جس وقت وہ [[کراچی]] کے [[کور کمانڈر]] کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے رہے تھے وہاں لسانی فسادات اور دہشت گردی کے واقعات پوری شدت سے جاری تھے یہاں تک کہ فریقین ایک دوسرے کے کارکنوں کو اغوا کرکے سخت غیر انسانی اور بہیمانہ جسمانی تشدد روا رکھتے۔ 16 اگست 1991 کو جنرل [[مرزا اسلم بیگ]] کی سبکدوشی کے بعد چیف آف آرمی سٹاف بنے۔ سندھ میں آپریشن شروع کیا اور وہاں پر شر پسند عناصر خصوصی طور پر مہاجر قومی مومنٹ کے خلاف سخت کاروائی کی۔ 11 جنوری 1993ء کو وفات پائی۔
 
[[زمرہ:جہلم کی شخصیات]]
[[زمرہ:وفیات بسبب دورہ قلب]]
[[زمرہ:فوجی جنرل]]