"نحمیاہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
گروہ زمرہ بندی: حذف از زمرہ:بائبل
جگہ
(ٹیگ: القاب)
سطر 1:
حضرت '''نحمیاہ''' (Nehemiah) (تلفظ: {{IPAc-en|ˌ|n|iː|ə|ˈ|m|aɪ|ə}} یا {{IPAc-en|ˌ|n|iː|h|ə|ˈ|m|aɪ|ə}}; {{Hebrew|נְחֶמְיָה}}, [[معیاری عبرانی]] ''Nəḥemya'', [[طبری عبرانی]] ''Nəḥemyāh'') یہودیوں کی [[بابل]] اسیری کے زمانہ میں [[ارتخششتا اول]] ، شہنشاہ [[ایران]] جس کا دور 465 سے 424 قبل مسیح ہے،کے قابل اعتماد اور با وفا [[ساقی]] تھے۔ بادشاہ کو اُس کی دلپسند مشروبات بہم پہنچانے کا کام ایک اعلیٰ عہدہ سمجھا جاتا تھا، اس کی وجہ یہ تھی کہ شاہی ساقی صرف مشروبات ہی باہم نہیں پہنچاتا تھا بلکہ بادشاہ کا رازدار اور مشیر بھی ہوتا تھا۔اس اعلیٰ عہدے پر فائز ہوتے ہوئے بھی حضرت نحمیاہ کے دل میں ایک معمولی شہر [[یروشلیم]] واپسی کی خواہش رہتی تھی۔آپ بڑے خدا ترس اور راست باز شخص تھے اور تمام امرا اور درباری آپ کے تدبر اور سیاسی شعور کے قائل تھے۔<br>
[[حضرت عزرا]] کی یروشلیم کو واپسی کے 12 سال بعد آپ خود بھی عازم یروشلیم ہوئے۔ بادشاہ نے آپ کی خدمات سے خوش ہو کر آپ کو واپسی کی اجازت عطا فرمائی۔ چونکہ آپ سیاست سے دلچسپی رکھتے تھے، آپ یروشلیم کے گورنر کی حیثیت سے سرفراز کیے گئے۔ اُن دنوں یروشلیم چاروں طرف سے دشمنوں سے گھر ہوا تھا۔ آپ نے دشمنوں کو یروشلیم کے خلاف کبھی کامیاب نہ ہونے دیا۔ اس کتاب کے مطالعہ سے پتا چلتا ہے کہ آپ نے یروشلیم کی فصیلوں کو ازسر نو تعمیر کرنے میں کامیابی حاصل کی اور شہر والوں کو اپنے دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی ہمت دلائیَ۔ <br>
آپ نے اپنی واپسی پر شہر کی خستہ حالت ملاحظہ فرمائی اور آپ کو اُس شہر کی فوری مرمت اور اُس کی فصیلوں کو از سر نو تعمیر کرنے کا خیال آیا۔ بادشاہ نے نہ صرف آپ کو یروشلیم واپسی کی اجازت دی بلکہ شہر کی تعمیر نو کے لیے جس سازوسامان کی آپ کو ضرورت تھی ، وہ سامان آپ کو فراہم کیا۔آپ نے باوجود مخالفت کے اپنی اصطلاحات جاری رکھیں اور صرف باون دنوں میں دن رات محنت کر کے تعمیر کے کام کو انجام دیا۔ <br>