"زیکا وائرس" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
نیا مضمون
 
قطعے کا اضافہ
سطر 1:
[[امریکین|امریکی براعظموں]] کے متعدد شہروں میں پھیلنے والا '''زیکا وائرس''' بنیادی طور پر ایک مخصوص مچھر کے کاٹنے سے ایک شخص سے دوسرے میں منتقل ہوتا ہے۔ اس بات کا بھی امکان ہے کہ اس کا پھیلاؤ جنسی ملاپ کے ذریعے بھی ہو سکتا ہے۔ زیکا وائرس کو نومولود بچوں میں ذہنی بیماری سے منسوب کیا جا رہا ہے۔ اس میں متاثرہ بچوں کا سر چھوٹا رہ جاتا ہے۔ تاہم [[عالمی ادارہ صحت]] کے مطابق یہ بات ثابت کرنے میں چھ سے نو ماہ تک کا وقت لگ سکتا ہے کہ چھوٹے سر کی بیماری واقعی زیکا وائرس کا نتیجہ ہوتی ہے۔<ref>[http://www.dw.com/ur/%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%D8%A7-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%B2%DB%8C%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%A7%D8%A6%D8%B1%D8%B3-%DA%A9%D8%A7-%D9%BE%DB%81%D9%84%D8%A7-%DA%A9%DB%8C%D8%B3-%D9%85%D9%86%D8%AA%D9%82%D9%84%DB%8C-%DA%A9%DB%8C-%D9%88%D8%AC%DB%81-%D8%AC%D9%86%D8%B3%DB%8C-%D9%85%D9%90%D9%84%D8%A7%D9%BE/a-19021863 امریکا میں زیکا وائرس کا پہلا کیس، منتقلی کی وجہ جنسی مِلاپ]</ref>
 
==وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ==
یہ وائرس تیزی سے دنیا میں پھیلتے جا رہا ہے۔ اسی کے مدنظر [[جنوبی کوریا]] میں ایک خصوصی رسپانس سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے، جہاں سے لوگ نہ صرف اس بیماری کے بارے میں اہم معلومات حاصل کر سکتے ہیں بلکہ ٹیسٹ بھی کرا سکتے ہیں۔ [[ملائیشیا]] نے بھی طبی حکام کو خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ وسطی اور جنوبی امریکا سے لوٹنے والے شہریوں کا مکمل معائنہ کریں۔ لوگوں کو بتایا جا رہا ہے کہ اگر اس وبائی بیماری سے جڑے کسی مسئلے کا خدشہ ہو تو وہ فوری طور پر ڈاکٹروں سے رجوع کریں۔<ref>[http://www.dw.com/ur/%D8%B2%DB%8C%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%A7%D8%A6%D8%B1%D8%B3-%DA%A9%D8%A7-%D8%AE%D8%B7%D8%B1%DB%81-%D8%A8%DA%91%DA%BE%D8%AA%D8%A7-%DB%81%D9%88%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B4%DB%8C%D8%A7-%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%DA%86%D9%88%DA%A9%D9%86%D8%A7-%DB%81%D9%88-%DA%AF%DB%8C%D8%A7/a-19013409 زیکا وائرس کا خطرہ بڑھتا ہوا، ایشیا بھی چوکنا ہو گیا]</ref>
 
==حوالہ جات==