"مائی دہائی" کے نسخوں کے درمیان فرق

پاکستانی لوک گلوکارہ
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
نیا صفحہ: '''مائی دہائی''' سندھ کے علاقے عمر کوٹ سے تعلق رکھنے والی لوک گلوکارہ ہے۔کوک سٹوڈیو سیزن 8 کیلئے م...
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 15:37، 23 فروری 2016ء

مائی دہائی سندھ کے علاقے عمر کوٹ سے تعلق رکھنے والی لوک گلوکارہ ہے۔کوک سٹوڈیو سیزن 8 کیلئے مائی دہائی نے دو گانے ریکارڈ کرائے اور اس کے بعد بے حد مقبولیت حاصل کی۔

ابتدائی زندگی

مائی دہائی کی پیدائش برطانوی ہند کی ریاست راجھستان کے ضلع بارمر میں ہوئی۔ اپنی والدہ خندہ بائی سے مائی دہائی نے گانا سیکھا جو کہ شادی بیاہ اور دیگر تقریبات پر لوگ گیت گاتی تھی۔قیام پاکستان کے بعد ان کا خاندان پاکستان منتقل ہوا اور تھر کے صحرائی علاقے میں مقیم ہو گیا۔والد ہ کی وفات کے بعد مائی دہائی نےبھی لوک گیت گانے شروع کیے ۔ [1]
ایک سندھی شاعر اور سیاست دان سردار شاہ نے انھیں حیدر آباد میں متعارف کرایا ۔ اپنی انوکھی آواز کی بنا پر آہستہ آہستہ وہ ملک بھر میں مقبول ہونی لگی۔

کوک سٹوڈیوسیزن 8

مائی دہائی نے مشہور موسیقی پروگرام کوک سٹوڈیو کے آٹھویں سیزن میں دو گانے گائے جس کے بعد ان کو دنیا بھر میں پہچان ملی ہے۔

حوالہ جات

  1. http://www.dawnnews.tv/news/1033843/