"محمد علی جناح" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 258:
ایک عظیم قائد کی بنیادی خصوصیات میں دیانتداری هونی ضروری هے ورنه لوگ اسے کبھی قائد هی نه سمجھیں پھر محمد علی جناح جیسے عظیم قائد هوں اور دیانتداری نه هو. هوهی نهیں سکتا. قائداعظم کی دیانتداری کا ثبوت آپ کے سامنے هے.
" ایک مرتبه قائداعظم کے پاس ایک موکل آیا اور اس نے آپ سے قانونی مشوره چاها. اس مقدمے کی مثل کافی لمبی تھی اور جناح کی فیس بھی کافی زیاده تھی. وه شخص بولا کی اس کے پاس صرف دس هزار هیں. یه سن کر قائداعظم نے مقدمه لڑنے سے انکار کردیا. آخر اس شخص کے اصرار پر طے هوا که اس وقت مثل کا معائینه چھوڑ دیں جب دس هزار کی فیس ختم هوجائے. قائداعظم کی اس زمانے میں ایک گھنٹے کی فیس دس هزار هوا کرتی تھی. خیر قائداعظم جب ساری مثل کا معائینه کر چکے اور حساب کیا تو فیس محض 3550 روپے بنی. چنانچه آپ نے اپنی فیس وضع کرکے باقی 6450 روپے موکل کو واپس کردیے.
==قائداعظم پر شاعری==
قائداعظم محمد علی جناح کے عظیم کارناموں نے شاعروں کو بھی خوب متاثر کیا. شاعروں نے آپ پر ایک نهیں سیکڑوں نظمیں لکھیں. میاں بشر احمد نے لکھا.
 
ملت کا پاسباں هے محمد علی جناح
ملت هے جسم جاں هے محمد علی جناح
 
صد شکر پھر هے گرم سفر میر کارواں
اور میر کارواں هے محمد علی جناح
 
بیدار مغز ناظم اسلامیان هند
هے کون بے گماں هے محمد علی جناح
 
تصویر عزم جان وفا روح حریت
هے کون بے گماں هے محمد علی جناح
 
رکھتا دل میں تاب و تواں نو کروڑ کی
کهنے کو ناتواں محمد علی جناح
 
رگ رگ میں اس کی ولوله هے حب قوم کا
پیری میں بھی جواں هے محمد علی جناح
 
لگتا هے ٹھیک جا کے نشانے په جس کا تیر
ایسی کڑی کماں هے محمد علی جناح
 
ملت هوئی هے زنده پھر اس کی پکار سے
تقدیر کی اذاں هے محمد علی جناح
 
غیروں کے دل بھی سینے کے اندر دهل گئے
مظلوم کی فغاں هے محمد علی جناح
 
اے قوم! اپنے قائداعظم کی قدر کر
اسلام کا نشاں هے محمد علی جناح
 
==مزید دیکھئے==