"بین جنس" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
اضافہ
اضافہ
سطر 2:
 
حالانکہ بین جنس کو ایک پیدائشی کیفیت کہا جاتا ہے، بین جنس کا جسمانی ساخت پیدائش کے وقت ہمیشہ واضح نہیں ہوتی۔ کبھی کبھی ایک شخص کی بین جنس ہیئت کا سن بلوغ تک پہنچنے تک انکشاف نہیں ہوتا، یا وہ خود کو تناسل کے قابل نہیں پاتا یا بڑی عمر کو پہنچ کر انتقال کرجاتا ہے لاش کے معائنے سے یہ پتہ چلتا ہے۔ کچھ لوگ بین جنس جسم کے ساتھ جیتے اور مرتے ہیں اور کوئی بھی (جن میں خود وہ شامل ہیں) حقیقت حال سے ناواقف ہی رہتا ہے۔
 
کس کس طرح کے فرق کو جنسی ساخت کے بین جنس ہونے پر محمول کیا جاسکتا ہے؟ اس سوال کے مختلف لوگوں کی جانب سے مختلف جوابات ہیں۔ اسی وجہ سے بین جنس کوئی حتمی یا فطری زمرہ نہیں قرار پاتا ہے۔