"تصلیب مسیح" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 18:
 
===یہودیوں کا عقیدہ===
یہود بنیادی طور پر عیسائیوں کے ساتھ تصلیب عیسیٰ کے متعلق متفق ہیں۔ ان کے نذدیک بھی مسیح کو صلیب پر کھینچا گیا اور وہ صلیب پر ہی فوت ہو گئے۔ چونکہ یہودی شریعت کے مطابق "لکڑی" پر مرنے والا لعنتی ہوتا ہے<ref>استثناء باب ۲۱ آیت ۲۱۔۲۲</ref>، اس لئے مسیح کی صلیبی موت ایک لعنتی موت تھی۔ چنانچہ مسیح کا مقدس ہونا کسی بھی صورت ممکن نہیں۔ اناجیل میں بیان کردہ تفاصیل کے مطابق یہود کے نذدیک مسیح نے توہین الٰہی کی تھی۔ اس کی سزا یہود کے علماء کے نزدیک موت تھی۔ چنانچہ یہودی عدالت میں پہلے مسیح کو اس جرم میں مجرم ثابت کیا گیا <ref>مرقس کی انجیل باب ۱۴، آیت ۶۳/۶۴</ref>۔ اس کے بعد رومی گورنر کی عدالت میں مقدمہ پیش ہوا۔ اس مقدمہ میں مدعی یہود ہی تھے لیکن انہوں نے وہاں مسیح پر حکومت وقت سے بغاوت کا الزام لگایا۔
 
===مسلمانوں کا عقیدہ===