"تصلیب مسیح" کے نسخوں کے درمیان فرق
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 10:
جمعہ کے روز دن چڑھ آنے پر مسیح کو پہلے کوڑوں کی سزا دی گئی اور پھر مروجہ طریق کے مطابق انہیں اپنی صلیب خود ہی اٹھا کر شہر کی فصیل سے باہر مقرر مقام تک لے جانا پڑی<ref>مرقس کی انجیل، باب ۱۵، آیت ۲۱</ref>۔ اس راستہ کو گلابوں کا راستہ کہا جاتا ہے اور بعض عیسائی حضرت مسیح کی یاد میں آج بھی اس راستہ پر صلیب اٹھا کر چلتے ہیں۔ گولگوتھا کے مقام پر پہنچ کر صبح تیسرے پہر (قریباً ۹ بجے) مسیح کو صلیب پر چڑھا دیا گیا<ref>مرقس کی انجیل باب ۱۵، آیت ۲۵</ref>۔ اس کے لئے ان کے دونوں ہاتھوں کی کلائیوں میں لوہے کے کیل ٹھونکے گئے جس کے بعد ان کے دونوں پائوں بھی ایک ہی کیل کے ذریعہ صلیب سے ٹھونک دیے گئے۔ مصلوب کو اس طرح کئی کئی دن صلیب پر لٹکنا پڑتا تھا اور رفتہ رفتہ کمزوری اور خون بہنے کے باعث سسکتے رہتے تھے۔ مسیح کے ساتھ دو ڈاکو بھی صلیب دیے گئے<ref>مرقس کی انجیل، باب ۱۵، آیت ۲۷۔۲۸</ref>۔
یہودی عقیدہ کی روشنی میں یہ ضروری تھا کہ سبت کے شروع ہونے سے پہلے پہلے مصلوب شخص کو صلیب سے اتار لیا جائے<ref>استثناء باب ۲۱ آیت ۲۲۔۲۳</ref>۔ ادھر چھٹے پہر
[[ملف:Christ at the Cross - Cristo en la Cruz.jpg|thumb|200px|''مسیح صلیب پر'', بلوخ کی تصویرکشی]]
|