"موہڑہ شریف" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
[[Image:mono.gif|left|thumb|100px|نسبت رسولی]]
موہڑہ پنجابی کی پوٹھوہاری بولی میں ایک چھوٹی سی آبادی کے گاؤں کو کہتے ہیں۔ دربار عالیہ موہڑہ شریف ضلع [[راولپنڈی]] میں کوہ [[مری]] کے قریب واقع ہے اور [[نقشبندیہ مجددیہ قاسمیہ نظیریہ]] [[سلسلئہ طریقت]] کا مرکز ہے جسے [[سلسلئہ نسبت رسولی]] کے نام سے جانا جاتا ہے۔ سنہ [[1878ء]] عیسوی میں [[غوث الامت]] [[خواجہ پیر محمد قاسم]] اپنے مرشد [[خواجہ نظام الدین کیانی]] کے حکم سے یہاں آکر آباد ہوئے اور طالبان حق کی راہ سلوک پر رہبری و راہنمائی کا آغاز کیا۔ سنہ [[1912ء]] عیسوی میں [[غوث الامت]] نے اپنے فرزند اکبر [[غوث المعظم]] پیر نظیر احمد صاحب کو اپنا [[ولی عہد]] و جانشین مقرر فرمایا۔
[[غوث المعظم]] نے تجدید احیائے دین کے کام میں اپنی جانشینی کے لئے اپنے فرزند خورد [[ہارون الرشید]] کو چنا۔ ہر سال جون اور نومبر کے مہینوں میں دربار عالیہ موہڑہ شریف میں نظیر احمد اور پیر محمد قاسم کے عرس کی تقاریب منعقد ہوتی ہیں جن میں چہار دانگ عالم سے مخلوق خدا شریک اور فیضیاب ہوتی ہے۔
 
[[زمرہ:ضلع راولپنڈی]]