"ریوینینٹ (2015ء فلم)" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 53:
 
== کہانی ==
[[1823ء]] میں کپتان [[اینڈریو ہنری (کھال تاجر)|اینڈریو ہنری]] کی قیادت میں پھندے بازوں کا ایک گروہ ایک کشتی پر سمور اور کھالوں کے شکار کے لیے [[ریاستہائے متحدہ امریکا|ریاستہائے متحدہ]] کے [[عظیم میدان]] میں [[ڈکوٹاز]] کے علاقے میں جاتا ہے۔ یہاں [[اریکارا]] ایک [[سرخ ہندی]] قبیلہ ان پر اچانک حملہ کر دیتا ہے اور کئی شکاریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیتا ہے۔ بچ جانے والے اپنی کشتی پر فرار ہو جاتے ہیں۔ [[ہیو گلاس]] جو کہ علاقے کا واقف اور تجربہ کار رہنما تھا، سفر کشتی پر جاری رکھنے کی بجائے پیدل [[فورٹ کیووا]] جانے کی تجویز دیتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ دریا کو سفر خود کشی کے متراف ہے کیونکہ [[اریکارا]] یقینا دوبادہ دریائی راستہ پر حملہ کریں گے۔ [[ہیو گلاس]] کے تجربے کو تسلیم کرتے ہوئے [[اینڈریو ہنری (کھال تاجر)|اینڈریو ہنری]] کشتی کو چھوڑ کر پیدل سفر کرنے کا حکم دیتا ہے۔ کشتی کو بے یار و مددگار چھوڑنے کے علاوہ سمور اور کھالوں کو اٹھا کر پیدل سفر کرنے کا فیصلہ کچھ لوگوں کو ناگوار گزرتا ہے، خاص کر جان فٹز جیرالڈ کو جو ہیو گلاس اور اس نے نصف [[سرخ ہندی]] بیٹے ہاک کے خلاف معاندانہ رویہ رکھتا ہے۔ [[اریکارا]] ان کا تعاقب جاری رکھتے ہیں جن کا خیال ہے کہ یہی پھندے باز سردار کی بیٹی پوواکا کے اغوا کے ذمہ دار ہیں۔
 
 
 
 
 
 
راستے کی رہنمائی کرتے ہوئے ہیو گلاس ایک [[خاکستری ریچھ]] اور اس کے بچوں کے درمیان آ جاتا ہے اور خاکستری ریچھ اسے اپنے بچوں کے لیے خطرہ تصور کرتے ہوئے اس پر حملہ کر دیتا ہے۔ اپنی رائفل کو کھونے اور ریچھ کی طرف بری طرح زخمی ہونے کے باوجود وہ اپنے شکاری خنجر سے اسے ہلاک کر دیتا ہے۔ اس کے ساتھی اسے قریب المرگ حالت میں پاتے ہیں اور ایک عارضی سٹریچر پر اسے اٹھا کر ساتھ لے کر آگے بڑھ جاتے ہیں۔ فٹز جیرالڈ دلیل دیتا ہے کہ ہیو گلاس زندہ نہیں رہ سکتا اس لیے اسے مار دینا چاہیے تا کہ سفر تیزی سے مکمل ہو سکے۔ اینڈریو ہنری ہیو گلاس کو قتل نہیں کرنا چاہتا کیونکہ وہ سمجھتا ہے ان کی زندگی ہیو گلاس پر واجب الادا ہے، اور وہ ان لوگوں کو ادائیگی کی پیشکش کرتا ہے جو ہیو گلاس کے ساتھ رہیں۔
 
== بیرونی روابط ==