"ایمن چغتائی نانپاروی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 24:
 
==ابتدائی حالات==
ایمن کے خاندان کے زیادہ تر افراد شہر بہرائچ کے محلہ ناظرپورہ میں آج بھی رہتے ہیں۔ ایمن کے جد محترم حکیم مرزا عبداللہ بیگ طبابت میں دخل رکھتے تھے اس کے علاوہ شاعر بھی تھےاور تخلص عبد رکھتے تھے۔ ایمن کے والد مرزا شہزاد پہلے محکمہ [[پولیس]] میں تھے۔ پھر استعفا دے کر بسلسلہ ملازمت نانپارہ آگئے۔ اور یہں ایمن کی پیدائش ہوئی۔ ایمن کی اسکولی تعلیم اردو مڈل اور ہائی اسکول تک رہی۔ [[اردو]] اعلیٰ قابلیت[[الہ آباد]] اور ادیب کامل جامعہ اردو [[علی گڑھ]] کی اسناد ذاتی مطالعہ کر کے حاصل کی ۔ پھر ریاست نانپارہ میں 10سال ملازم رہے ۔ 6 سال ضلع پریشد میں ٹیچری کی اسی دوران ٹرینگ بھی حاصل کی۔ [[1953ء]] میں چند احباب اور بزرگوں کے تعاون سے جنتا جونیر ہائی اسکول نانپارہ کو قائم کیا ۔ جو بعد میں ترقی کی منزلیں طے کرتا ہوا مو جودہ وقت میں انٹر کالج ہو چکا ہے اور اب اسکا نام راحت جنتا انٹر کالج نانپارہ ہے ۔ اسکول کو قائم کرنے کے بعد ضلع پریشد سے استعفا دیکر اسی اسکول میں اردو ٹیچر ہوگئے۔ [[1955ء]] سے [[1977ء]] تک 22 سال اردو ٹیچر رہ کر عہدے سے ریٹائر ہوئے۔ اسکے بعد مزدور مانٹیسری اسکول نانپارہ کے پرنسپل اور مانٹیسری جونیر ہائی اسکول کے نگراں کی حیثیت سے تا حیات علمی خدمات انجام دیتے رہے۔رہے۔ایمن صاحب [[شارق ربانی]] کے استاد تھے جن سے شارق ربانی نے اردو کی تعلیم حاصل کی تھی۔
 
==ادبی خدمات==