"ضلع قصور" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: القاب/تعظیمی الفاظ)
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: القاب/تعظیمی الفاظ)
سطر 49:
[[پنجاب]] کا ایک قدیم [[دریائے بیاس]] اب موجود نہیں ہے لیکن اس کی پرانی گزر گاہ کے آثار مشرق سے مغرب کی طرف ضلع قصور کے وسط میں اب بھی موجود ہیں جس نے قدرتی طور پر اس علاقے کو دو حصوں میں تقسیم کر رکھا ہے ، اس گزر گاہ کا شمالی علاقہ جنوبی علاقے کی نسبت اونچا ہے جس کی اوسط اونچائی تقریباً ساڑھے پانچ [[میٹر ]]ہے ، شمالی علاقہ اونچا ہونے کی وجہ سے [[ماجھا ]]اور جنوبی علاقہ [[ہٹھاڑ]] کہلاتا ہے ،ماجھا کے علاقے میں دریائے بیاس کے ساتھ ساتھ مٹی کے بہت بڑے بڑے ٹیلوں کا ایک وسیع سلسلہ بھی موجود ہے ، [[قصور]] قدیم شہر[[ ماجھا ]]کے جنوب مغربی سرے پر آباد ہے ۔
 
یہاں کے لوگوں کا [[تحریک پاکستان]] سے بھی نمایاں کردار رہا،آزادی سے پہلے اور بعد کوئی تحریک ایسی نہیں ہے جس میں اس دھرتی کے سپوتوں نے دفاع وطن اور بقائے ملت کیلئے قربانی نہ دی ہویہ ہماری ملی تاریخ کا ایک ایساکردارہے جس نے اسلامی تہذیب و تمدن اور مسلم ثقافت کی ترقی اور اس کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔23مارچ 1940ۓ ۓءکو 1940 ءکو ایک قرار داد منظور کی گئی جو بعد میں [[قرار داد لاہور]] اور [[قرار داد پاکستان ]] کے نام سے مشہور ہوئی۔ شیر بنگال مولوی اے کے فضل الحق کی پیش کردہ اس قرار داد میں حکومت برطانیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ [[ہندوستان]] کے ایسے علاقوں میں جہاں مسلمان اکثریت میں ہیں مسلمانوں کی آزاد اور خودمختار ریاست قائم کی جائے جب اجتماع کے سامنے منظوری کیلئے اس کو پیش کیا گیا تو جذبہ ایمانی سے معمور مسلمانوں کے اس بحر بے کنار کے اندر طلاطم پیدا ہو گیا اور انہوں نے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے فلک شگاف نعروں کے ساتھ فضاؤں میں ہاتھ لہرا لہرا کر قرار داد کی منظوری دی، ہر طرف ایک دیدنی منظر تھا جس طرح ہندوستان بھر کے کونے کونے سے مسلمان بوڑھے، جوان اور بچے بلکہ خواتین تک اس تاریخی اجلاس میں شریک ہوئے تھے، قصور کی سرزمین سے تعلق رکھنے والے غیور مسلمان بھی اپنے تمام تر جوش ایمانی کے ساتھ اس اجلاس میں شریک تھے۔
 
ضلع قصور میں ہاتھ سے لگایا [[ دنیا ]]کا سب سے بڑا جنگل [[ چھانگا مانگا]] [[ تحصیل چونیاں]] میں ہے ، جو بارہ ہزار[[ ایکڑ]] کے وسیع رقبے پر پھیلا ہوا ہے اس میں بہت سے قیمتی درخت اگائے گئے ہیں ۔ جنگل میں ایک خوبصورت تفریحی پارک اور [[جھیل ]]سیاحوں کے لئے کشش کا باعث ہے ، یہ جنگل مختلف قسم کے جانوروں کی پناہ گاہ کا کام بھی دیتا ہے ، چھانگا مانگا کی لکڑی پورے ملک میں مشہور ہے ، یہاں پر[[شہتوت]] کا درخت بہت کثرت سے ہے جس کے پتوں پر [[ریشم]] کے کیڑے پال کر بہترین قدرتی ریشم حاصل کیا جاتا ہے ،یہاں سے سالانہ ٹنوں کے حساب سے [[ شہد ]]اکٹھا ہوتا ہے ۔