"شمس الائمہ سرخسی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
ویکائی
م clean up, replaced: ← using AWB
سطر 1:
[[شمس الائمہ]] '''سرخسی''' کا پورا نام '''محمد بن احمد ابو بکر سرخسی''' (متوفی:[[483ھ]])ہے۔وہ پانچویں صدی کے ان علماء سے ہیں جنہیں آیۃمن آیات اللہ کہا جاتا ہے۔امام سرخسی یوں تو [[خراسان]] کی ایک بستی [[سرخس]] کی طرف منسوب ہیں لیکن حصول علم کے لیے [[فرغانہ]] کے علاقے اوزجند میں تشریف لائے اور حاکم وقت کے خلاف کوئی فتویٰ دے دیا جس کی پاداش میں حاکم وقت نے انہیں ایک کنویں نما گڑھے میں قید کر دیا۔یہاں تک کہ وہ سالہا سال اس کنویں نما گڑھے میں قید رہے<br />
شمس الائمہ امام سرخسی کے دل کی خواہش تھی کہ امام [[حاکم شہید]] کی [[کتاب الکافی]] کی شرح لکھیں۔چنانچہ انہوں اسی کنویں سے اپنی عظیم کتاب’’[[المبسوط]]‘‘املا کرانی شروع کی۔ یہ منفرد شاہکار اوزجندکے ایک گمنام کنویں نما قید خانے میں وجود میں آیا کہ تیس ضخیم جلدوں کی یہ کتاب املا کرادی ۔اس کتاب کو فقہ حنفی کے مستند ماخذ میں شمار کیا جاتا ہے۔<br />
امام سرخسی کی دوسری مشہور ترین کتاب [[السيرالکبیر|شرح السیر الکبیر]] ہے جو جنگ اور بین الاقوامی تعلقات کے اسلامی قوانین پر مستند ماخذ کی حیثیت رکھتی ہے۔یہ کتاب بھی قید ہی کی حالت میں لکھی گئی۔اسکے علاوہ ایک اور مشہور معروف کتاب’’اصول السرخسی‘‘بھی قید ہی کی حالت میں آپ نے تالیف فرمائی۔آخر الذکر دونوں کتابوں کا اختتام رہائی کی حالت میں فرمایا۔جبکہ ’’المبسوط‘‘کتاب مکمل قید کی حالت میں لکھی گئی۔ <ref>الموسوعہ العربيہ العالميہ http://www.mawsoah.net</ref>
 
==حوالہ جات==
{{حوالہ جات}}
 
 
[[زمرہ:حنفی فقہاء]]