"محفوظ الرحمن نامی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: القاب/تعظیمی الفاظ)
سطر 38:
حضرت مولانا نامیؒ نے تعلیم کے ساتھ مدرسہ میں صنعت وحرفت کا شعبہ بھی قائم کیا، تاکہ طالبان علوم نبوت فراغت کے بعد قوم پر بار بنے بغیر کسب حلال کے ذریعہ خود کفیل ہوسکیں، اس سلسلے میں جوتا سازی، پارچہ بافی،کارپنٹری، جلد سازی کا کام شروع کرایا، آخری دونوں کام سال ڈیڑھ سال میں بند ہوگئے، لیکن جوتا سازی کا شعبہ کافی دنوں تک جاری رہا، اور بہت سے طلبہ نے فائدہ اٹھایا۔
اسی طرح مولانا نامیؒ نے جامعہ کا الحاق عربی فارسی بورڈ سے کرایا جس کے امتحانات میں طلبہ شریک ہوتے اور امتیازی نمبرات سے کامیاب ہوتے، اور جامعہ کو گورنمنٹ سے ایڈ بھی ملتی تھی۔ (33؍ سالہ معاینوں کا مجموعہ/4)
 
دیکھے پورا مضمون [[جامعہ مسعودیہ نور العلوم بہرائچ]]
 
==آزاد انٹر کالج==
حضرت مولانا محفوظ الرحمن صاحب نامیؒ نے ملک کی آزادی کے وقت فوری طور پر علوم عصریہ کی ترویج واشاعت کے لئے ’’مولانا آزاد نور العلوم ہائی اسکول‘‘ کے نام محلہ قاسم پورہ شہر بہرائچ میں ایک کالج کی بنیاد رکھی، جو فی الحال '''آزاد انٹر کالج'''کے نام سے مشہور ومعروف ہے۔ (مختصر تعارف، خدمات، منصوبے 94-1993ء/14)