"جڑی بوٹی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
نیا صفحہ: جڑی بوٹیاں ایسے پودوں کو کہا جاتا ہے جن کو ان کی کسی خصوصیت کی وجہ سے اہمیت حاصل ہو۔ انہیں کھانے میں ب...
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
جڑی بوٹیاں (یا بوٹیاں) ایسے پودوں کو کہا جاتا ہے جن کو ان کی کسی خصوصیت کی وجہ سے اہمیت حاصل ہو۔ انہیں کھانے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے اور دوا کے طور پر بھی۔ اس کے علاوہ یہ روحانی وجوہات کی بنا پر بھی استعمال کی جاتی ہیں۔ جڑی بوٹیوں کا استعمال عام طور پر دوا کے لیے ہزاروں سال سے جاری ہے۔ چینی طریقہ علاج، جرمن علاقائی علاج ، ہندوستان، عرب، قدیم امریکہ وغیرہ میں جڑی بوٹیوں کو ہزاروں سال سے مختلف امراض کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ ہزاروں سال سے جمع ان معلومات جن میں ان بوٹیوں کے اثرات کا علم ہے، آج جدید ادویہ کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔ بیشر جدید ادویہ کسی نہ کسی جڑی بوٹی کی مدد سے بنائی گئی ہیں۔ تجربہ گاہوں میں جو مصنوعی ادویہ بھی تیار کی جاتی ہیں ان کی بنیادی علم بھی جڑی بوٹیوں کے استعمال سے ہی لیا گیا ہے۔ جڑی بوٹیوں کے پتے، تنے، جڑیں اور بیج سب ہی کو مختلف مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
 
== استعمال ==
اگرچہ جڑی بوٹیوں کے بہت استعمال ہیں مگر بنیادی استعمال کھانے پینے کے لیے (طباخی) اور ادویاتی استعمال ہیں۔
 
== طباخی بوٹیاں ==
جڑی بوٹیوں کے طباخی استعمال میں ان کے پتے، جڑیں، بیج اور دیگر حصے استعمال کیے جاتے ہیں۔ ان کا عام سبزیوں سے فرق یہ ہے کہ انہیں معمولی مقدار میں استعمال کیا جاتا ہے جن کا مقصد کھانے کو خوشبودار بنانا ہے یا اس کے طبی فوائد میں اضافہ کرنا ہے یا اسے زود ہظم بنانا ہے۔ ان کی مثال مختلف مصالحے ہیں یا دیگر اشیاء جیسے لہسن،ادرک وغیرہ
 
== ادویاتی بوٹیاں ==
قدیم زمانے سے بوٹیوں کو ان کی خواص اور انسانی جسم پر اثرات کی وجہ سے استعمال کیا جاتا ہے
 
[[زمرہ:جڑی بوٹیاں]]