"جڑی بوٹی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 4:
اگرچہ جڑی بوٹیوں کے بہت استعمال ہیں مگر بنیادی استعمال کھانے پینے کے لیے (طباخی) اور ادویاتی استعمال ہیں۔
 
== طباخی بوٹیاں یا طباخی نباتات==
جڑی بوٹیوں کے طباخی استعمال میں ان کے پتے، جڑیں، بیج اور دیگر حصے استعمال کیے جاتے ہیں۔ ان کا عام سبزیوں سے فرق یہ ہے کہ انہیں معمولی مقدار میں استعمال کیا جاتا ہے جن کا مقصد کھانے کو خوشبودار بنانا ہے یا اس کے طبی فوائد میں اضافہ کرنا ہے یا اسے زود ہظم بنانا ہے۔ ان کی مثال مختلف مصالحے ہیں یا دیگر اشیاء جیسے لہسن،ادرک وغیرہ
 
== ادویاتی بوٹیاں یا ادویاتی نباتات==
قدیم زمانے سے بوٹیوں کو ان کی خواص اور انسانی جسم پر اثرات کی وجہ سے استعمال کیا جاتا ہے۔ ان کا ذکر انجیل (بائیبل) اور قرآن سمیت قدیم کتابوں میں آتا ہے۔ انہیں آج بھی مختلف امراض کے لیے استعمال کیا جارہا ہے اور جدید ادویہ بھی ان سے اخذ کی جا رہی ہیں۔ ان میں سے کچھ زہریلی بھی ہوتی ہیں یا ان کے اثرات زیادہ استعال سے مختلف ہو جاتے ہیں اس لیے ان کے استعمال میں احتیاط کی ضرورت ہے۔