"شاعر جمالی" کے نسخوں کے درمیان فرق

11 بائٹ کا ازالہ ،  5 سال پہلے
م
clean up, replaced: ← (11) using AWB
م (clean up, replaced: ← (11) using AWB)
| pen_name = شاعر جمالیؔ
| death_date = 8[[اکتوبر]][[2008ء]]
| residence = شہر نانپارہ [[بہرائچ]] [[اتر پردیش]] [[بھارت]]
| occupation =سرکاری ملازمت سے ریٹائر
| known = شاعری
| portaldisp =
}}
''' شاعر جمالی''' کا پورا نام سید نظرالحسنین تھا ۔آپ کے والد کا نام سید شوکت علی اور و الدہ کا نام حامدہ بیگم ہے۔ شاعر جمالی کی پیدائش 15جون، 1943ء کو شہر [[بہرائچ]] کے مردم خیز محلہ، قاضی پورہ میں ہوئی تھی۔آپ نے ایم ۔اے۔(اردو)تک کی تعلیم حاصل کی اور [[جون پور]] میں محکمہ صحت میں ہیلتھ سپر وائزر ہوئے اور جون پور سے ہی رٹائر ہوئے۔ شاعر جمالی کے والد، والدہ اور بھائی وٖغیرہ نے بعد میں شہر[[بہرائچ]] سے نانپارہ جاکر وہیں سکونت اختیار کر لی جسکی وجہ سے شاعر جمالی اکثر نانپارہ آیا کرتے اور شاعر [[شارق ربانی]] کے مکان کے قریب واقع اپنے والد اور والدہ کی رہائش گاہ پر ٹہرتے تھے۔
==ادبی خدمات==
شاعر جمالی کی زندگی کا زیادہ حصہ جون پور میں ہی گزرا ۔شاعر جمالی نے آل انڈیا مشاعروں کے علاوہ بیرونی ممالک کے مشاعروں جیسے دوہا قظر،، دبئی ،ابو ظہبی،وغیرہ میں بھی شرکت کی اور کافی شہرت حاصل کی۔’’شاعراور ادیب [[شارق ربانی]] کا کہنا ہے کہ شاعر جمالی بہترین غزلیں کہتے تھے اور [[اردو ادب]] کی باکمال شخصیت تھے۔‘‘
شاعر جمالی کو ان کے شعری مجموعہ ’’لہجہ‘‘ پر اردو اکادمی ایوارڈ مل چکا ہے اور ادبی خدمات کے لئے انہیں ’’پوروانچل رتن اعزاز ‘‘ نظیر بنارسی ایوارڈ اور آل انڈیا کامل ایووارڈ سے بھی نوازا گیا۔
==تصنیف==
شاعر جمالی کے تین شعری مجموعے ہیں۔ پہلا ۔ کرب، دوسرا۔ صحیفہ اور تیسرا۔ لہجہ ہے۔
==ادبی شخصیات سے رابطہ==
شاعر جمالی کے [[راحت اندوری]] ،[[بشیر بدر]] ،انور جلال پوری ،[[اظہار وارثی]] ،[[اثر بہرائچی]] ،معراج فیض آبادی ،احمد نثار ،اسلم آلہ آبادی،عالم غازی پوری، [[شارق ربانی]] وغیرہ سے قریبی تعلقات تھے۔
==وفات==
شاعر جمالی کا انتقال 8[[اکتوبر]]، [[2008ء]] کو ایک آل انڈیا مشاعرہ میں شرکت کے لئے جاتے وقت [[فیض آباد]] [[ریلوے اسٹیشن]] پر ہوا تھا اور تدفین نانپارہ میں ہوئی تھی، جس میں کشیر تعداد میں مقامی اور بیرونی ادبی شخصیات نے بھی شر کت کی تھی۔
{{نمونہ کلام شعر|آسماں سے پھر لہو کی بارشیں ہونے کو ہیں |اک کبوتر آج پھر بیٹھا ہو ا بر گد پہ ہے}}
{{نمونہ کلام شعر|لاش اس کی کھا گئے مل جل کے کالے بھیڑئے |اور اسکی ماں سمجھتی ہے کہ وہ سر حد پر ہے}}
{{نمونہ کلام شعر|اپنے اندر جھانکنے کی ان کو فرصت ہی کہاں |جن کی چشم معتبر دنیا کے نیک و بد پہ ہے}}
{{نمونہ کلام شعر|جنگ کس نے جیت لی اور ہوگئی کس کو شکست |انحصار اس فیصلے کا جنگ کے مقصد پہ ہے}}
{{نمونہ کلام شعر|اب مجھے سچائی کی عظمت کا اندازہ ہوا !! |اب مری گردن یزیدی خنجروں کی زد پہ ہے}}
{{نمونہ کلام شعر|دیکھئے تو ساری دنیا ہی مہذب ہو چکی |سوچئے تو یہ ابھی تہذیب کی ابجد پہ ہے}}
{{نمونہ کلام شعر|تاجروں نے اس کا سون لے لیا مٹی کے مول |بحث فنکاروں میں اب تک اسکے خال و خد پہ ہے}}
{{نمونہ کلام اختتام}}
 
دوسری غڑل
{{نمونہ کلام آغاز}}
{{نمونہ کلام شعر|زمیں پہ پھینک دے مجھ کو کہ آسمان میں رکھ| ترا صحیفہ ہوں تو چاہے جس جہان میں رکھ }}
*https://www.facebook.com/ShairJamali
{{بہرائچ}}
 
[[زمرہ:1943ء کی پیدائشیں]]
[[زمرہ:اتر پردیش کی شخصیات]]
[[زمرہ:بھارتی اردو شعراء]]
[[زمرہ:ہندوستانی شعراء]]
 
[[زمرہ:2008ء کی وفیات]]
[[زمرہ:خودکار ویکائی]]
86,585

ترامیم