"دسہرہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م clean up, replaced: ← (4) using AWB
سطر 27:
اسے باطل پر حق کی فتح کے جشن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ دسہرہ کے دن رام جی نے روان کو ختم کیا ور بیس دن بعد واپس آیودھیا آئے، جس کی خوشی میں [[دیوالی]] منائی جاتی ہے۔ آج بھی روشنیوں کا تہوار دیوالی، دسہرہ کے بیس دن بعد منایا جاتا ہے۔
 
اس دن کو درگا دیوی کا یوم فتح بھی منایا جاتا ہے۔ اسی دن درگا دیوی نے ایک دُشٹ راکشس مہیشاسور پر فتح پائی تھی۔ دسہرہ کے ایک معنیٰ ’’دشر آہ ‘‘ بھی لیے جاتے ہیں جس کے معنے ہیں دسواں دن۔ درگا دیوی نے نو رات اور دس دن تک برائیوں سے جنگ کی تھی اور دسواں دن فتح کا تھا۔ نیز یہی وجہ ہے کہ اس دشمی (دسویں دن ) کو وجے دشمی کے نام سے جانا جاتا ہے۔
دسہرہ کے ایک معنی دس گناہوں کو لے جانے والا بھی ہے۔ دسہرہ کے تہوار کا مقصد دس قسم کے گناہوں یعنی کام (شہوت)، کرودھ (غصہ)، لوبھ (لالچ)، مد (تکبر)، موہ (کشش/لت)، متسر (حسد)، سوارتھ (خود غرضی)، انیائے (بے انصافی) امنوات (سفاکی) اور اہنکار (انا) کو ترک کرنا بتایا جاتا ہے یہ دس گناہ وہ تھے جو راون کے صفات تھے۔
 
بعض مؤرخین کا کہنا ہے کہ قدیم زمانے میں یہ موسمی تہوار تھا کیونکہ اس روز دن اور رات برابر ہو جاتے ہیں۔ اور موسم اعتدال پر آجاتا ہے۔ پھر اس تہوار پر مذہبی رنگ چڑھ گیا اور یہ راون کے خلاف رام چندر کی فتح کی یادگار کے طور پر منایا جانے لگا۔ ہندو مت میں تین تواریخ نہایت اہم اور مبارک تصور کی جاتی ہیں جن میں سے ایک شکلا پکش (دسہرہ) سے ایک ہے، دیگر دو ہیں چیتر شکلا کی اور کارتک شکلا ہیں۔
سطر 87:
[[زمرہ:بھارت کے تہوار]]
[[زمرہ:نیپال کے تہوار]]
 
[[زمرہ:تہوار]]