"معتزلہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
م clean up, replaced: ← using AWB
سطر 1:
'''معتزلہ''':ایک عقلیت پسند [[فرقہ]] جس کا بانی ایک ایرانی نژاد واصل بن عطا شاگرد خواجہ [[حسن بصری]] تھا، اس کے نزدیک قرآن مخلوق ہے، توحید عقلاً معلوم ہو سکتی ہے، گناہ کبیرہ کا مرتکب کافر نہیں وغیرہ وغیرہ، مامون الرشید کے عہد میں یہ سرکاری مذہب بن گیا تھا۔"
"امت مسلمہ میں پانچ بڑے فرقے ہوئے ہیں ان میں سے ایک معتزلہ بھی ہے، سنی، [[خوارج]]، [[شیعہ]]، معتزلہ اور باطنیہ۔<ref>http://www.urduencyclopedia.org/urdudictionary/index.php</ref>
دوسری صدی ہجری کے اوائل میں یہ فرقہ وجود میں آیا، اس فرقہ کا بانی واصل بن عطاء الغزال تھا اور اس کا سب سے پہلا پیروکار عمرو بن عبید تھا جو حسن بصری کا شاگرد تھا، ان لوگوں کو اہل السنۃ و الجماعۃ کے عقائد سے الگ ہوجانے کی بناء پر معتزلہ کہا جاتا ہے۔
معتزلہ کے مذہب کی بنیاد عقل پر ہے، کہ ان لوگوں نے عقل کو نقل پر ترجیح دی ہے، عقل کے خلاف قطعیات میں تاویلات کرتے ہیں اور ظنیات کا انکار کردیتے ہیں، اللہ تعالیٰ کے افعال کو بندوں کے افعال پر قیاس کرتے ہیں، بندوں کے افعال کے اچھے اور برے ہونے کی بنیاد پر اللہ تعالیٰ کے افعال پر اچھے اور برے کا حکم لگاتے ہیں، خلق اور کسب میں کوئی فرق نہیں کرپاتے، ان کے مذہب کے پانچ اصول ہیں:
سطر 14:
== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات}}
 
[[زمرہ:اسلامی فرقے]]