"محفوظ الرحمن نامی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م clean up, replaced: ← (6) using AWB
(ٹیگ: القاب)
سطر 1:
{{خانہ معلومات شخصیت2
| name =مولانا محفوظ الرحمن نامیؔ
| residence =محلہ شہر [[بہرائچ]][[اتر پردیش]] [[ہندوستان]]
|pen_names =محفوظ الرحمن نامیؔ
|other_names =محفوظ الرحمن نامیؔ
سطر 27:
{{دیوبندی}}
 
'''مولانا محفوظ الرحمن نامی''' صوبہ [[اتر پردیش]] ضلع [[بلیا]] کے تحصیل رسٹرا میں 20 دسمبر، 1912ء کو ایک معزز علمی گھرانے میں پیدا ہوئے۔آپ مشرقی یوپی کے عظیم دینی، تربیتی ادارہ [[جامعہ مسعودیہ نور العلوم بہرائچ]] [[بہرائچ]] اور عصری تعلیم کا مرکز '''آزاد انٹرکالج''' [[بہرائچ]] کے بانی اور موسس، [[اتر پردیش|یو.پی]] گورنمنٹ کی وزارت تعلیم میں پارلیمنٹری سکریٹ رہے۔
==تعلیم اور اساتذہ==
حضرت مولانا محفوظ الرحمن نامیؔ نے ناظرہ قرآن پاک، اور ابتدائی تعلیم اپنے والد ماجد حضرت مولانا نور محمد صاحبؒ سے حاصل کی، پھر مزید تعلیم کے لئے مؤ ناتھ بھنجن، ضلع اعظم گڑھ کے مدرسہ مفتاح العلوم میں داخلہ لیا، اور یہاں عربی فارسی کی ابتدائی کتابیں پڑھیں، مدرسہ مفتاح العلوم میں آپ کے اساتذہ میں مولانا عبد اللطیف صاحب نعمانیؒ ، شیخ الحدیث حضرت مولانا حبیب الرحمن اعظمی خصوصیت سے قابل ذکر ہیں۔پھر آپ کے والد بزرگوار نے برائے حصول تعلیم 1925ء مطابق 1344ھ میں [[دار العلوم دیوبند]]، [[دیوبند]] بھیجا۔حضرت مولاناؒ نے وہاں پانچ سال رہ کر مختلف علوم وفنون کی کتابیں پڑھیں، اور 1929ء مطابق 1348 ھ میں دورہ حدیث سے فراغت حاصل کی۔ دار العلوم دیوبند میں آپ کے اساتذہ کرام میں شیخ الاسلام حضرت مولانا [[حسین احمد مدنی|سید حسین احمد مدنی]] ، شیخ الادب صاحب بلیاوی وغیرہ کے نام خصوصیت سے قابل ذکر ہیں۔ حضرت مولانا نامیؒ نے دار العلوم سے فراغت کے بعد الہ آباد بورڈ سے مولویؔ ، عالمؔ ، فاضلؔ کے امتحانات میں نمایاں اور امتیازی حیثیت سے کامیابی حاصل کی۔
==اصلاحی تعلق اور خدمات==
حضرت مولانا محفوظ الرحمن صاحب نامیؔ نے [[نجیب آباد]] ضلع [[بجنور ضلع|بجنور]] کے ایک بزرگ حضرت مولانا نجیب اللہ شاہ صاحب سے اپنا اصلاحی تعلق قائم کر رکھا تھا، اکثر وبیشتر رمضان اپنے شیخ کے پاس نجیب آباد میں ہی گذارتے تھے، لیکن کچھ نامساعد حالات کے باعث مولانا نامیؒ نے اپنے موجودہ شیخ سے بیعت فسخ کرلی، اور حضرت مولانا فضل رحمن صاحب گنج مرادآبادی کے خلیفہ ومجاز حضرت حاجی عبد الرحیم صاحب سے اپنا اصلاحی تعلق قائم کیا، اور پھر اخیر عمر تک ان ہی کے مسترشد رہے، حضرت حاجی صاحب کا قیام [[فیض آباد]] میں رہتا تھا، مولانا نامیؒ رمضان المبارک کا آخری عشرہ اکثر وبیشتر حضرت حاجی صاحب کے پاس گذارتے تھے، اور منازل سلوک طے کرتے تھے، اس طرح حضرت مولانا نامیؒ نے تکمیل سلوک اور اجازت بیعت کے بعد اپنے شیخ کی ظاہری وباطنی فیوض کو عام کرنے کے لئے شہر وضلع بہرائچ کے مضافات میں بہت سے لوگوں کے قلوب کی اصلاح فرمائی، اور ان کو اپنے سلوکی سلسلۃ الذہب میں جوڑ کر ان کی دنیا وآخرت کو آراستہ وپیراستہ فرماتے رہے۔ اسی لئے حضرت مولانا نامیؒ کے مریدین ومتعلقین کی ایک بڑی تعداد کپور پور، گجیا پور، سرجو پوروہ، عاقلپور، نرہرگونڈہ، خیرتیا، حمید پور وغیرہ میں موجود ہے۔
==خدمات==
''قیام نور العلوم''حضرت مولانا نامیؒ کے والد بزرگوار حضرت مولانا سے بذریعہ ریل روانہ ہوئے ٹرین میں سوار ہونے کے کچھ ہی دیر بعد آپ پر فالج کا اثر ہوا، اور گونڈہ پہنچتے پہنچتے وصال ہوگیا۔ وہاں سے آپ کا جسد خاکی بہرائچ واپس لایا گیا، جہاں آپ کے معتقدین، متوسلین کا جم غفیر تھا، مولوی باغ قبرستان میں آپ کی تدفین ہوئی۔
بعدہٗ شہر کی جامع مسجد میں ایصال ثواب کے لئے ایک بہت بڑا اجتماع ہوا جس میں مولانا مرحوم کے اوصاف حمیدہ، اور قربانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے لوگوں کی توجہ حضرت کی یاد میں ایک دینی ادارہ کے قیام کی طرف مبذول کرائی گئی، جو آپ کے مشن کو نہ صرف باقی رکھے، بلکہ مزید استحکام عطا کرے، اور مسلمانوں کو ان کی صحیح حیثیت بتائے، اور آئندہ نسلوں کو دین وایمان اور صحیح عقیدہ پر قائم رہنے کا سامان مہیا کرے۔چنانچہ اسی مجمع میں موجود شہر کی ایک موقر شخصیت جناب الحاج خواجہ خلیل احمد شاہ صاحب مرحوم نے ’’قیام مدرسہ‘‘ کی تجویز رکھی جس کی تائید دیگر خواجگان حضرات ومعززین شہر نے پر جوش طریقے پر کی۔ا س لئے حضرت مولانا محفوظ الرحمن نامیؒ نے مخلصین ومعززین شہر کی تجویز اور اپنی دیرینہ آرزو وخواہش کے مطابق یکم ذیقعدہ 1349ھ مطابق 29؍ مارچ 1931ء بروز اتوار جامع مسجد ہی کے صحن میں صرف دو طالب علموں حضرت مولانا حافظ حبیب احمد صاحب اعمیٰ محلہ گدڑی، حضرت مولانا حافظ عزیز احمد صاحب محلہ اکبر پورہ سے '''جامعہ مسعودیہ نور العلوم'''کی بنیاد رکھی، اور علم وعرفان کا ایک چراغ روشن کیا۔
مفکر ملت حضرت مولانا محفوظ الرحمن صاحب نامیؒ نے جامعہ نور العلوم کی بنیاد ایسے وقت میں رکھی جب کہ ہر چہار جانب ظلمت وتاریکی چھائی ہوئی تھی، علم سے لوگ قال اللہ وقال الرسول کے نغمے اور زمزمے کانوں میں رس گھولنے لگے۔چنانچہ حضرت مولانا نامیؒ نے اس ادارہ کی تعمیر وترقی کے لئے اپنے آپ کو وقف کردیا، اور اس میں ہمہ تن لگ گئے، اور اپنے خونِ جگر سے اس کی آبیاری کرکے اس کو بام عروج تک پہنچایا، عمدہ تعلیم وتربیت کی وجہ سے طلبہ کی تعداد تیزی سے بڑھی اور مدرسہ کے لئے مستقل عمارت کی ضرورت محسوس ہوئی، تو لوگوں کے مشورے سے جامع مسجد سے متصل ''راجہ نانپارہ'' کی ’’لیا محل‘‘ نامی عمارت جو خالی پڑی تھی، عالیجناب ''سعادت علی خاں'' راجہ نانپارہ سے حاصل کرکے مدرسہ جامع مسجد سے اسی عمارت میں منتقل کردیا گیا۔
حضرت مولانا نامیؒ نے تعلیم کے ساتھ مدرسہ میں صنعت وحرفت کا شعبہ بھی قائم کیا، تاکہ طالبان علوم نبوت فراغت کے بعد قوم پر بار بنے بغیر کسب حلال کے ذریعہ خود کفیل ہوسکیں، اس سلسلے میں جوتا سازی، پارچہ بافی،کارپنٹری، جلد سازی کا کام شروع کرایا، آخری دونوں کام سال ڈیڑھ سال میں بند ہوگئے، لیکن جوتا سازی کا شعبہ کافی دنوں تک جاری رہا، اور بہت سے طلبہ نے فائدہ اٹھایا۔
سطر 90:
[[زمرہ:بہرائچ کی شخصیات]]
[[زمرہ:علماء]]
 
[[زمرہ:دیوبندی علماء]]
[[زمرہ:دیوبندی]]
[[زمرہ:مدرس]]
[[زمرہ:تدریس]]
[[زمرہ:نقشبندی صوفیاء|زمرہ:نقشبندی بزرگ]]
[[زمرہ:بہرائچ کے شعراء]]