"ایزیوٹروپ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م clean up, replaced: ← , ← (15) using AWB
سطر 1:
دو یا زیادہ مایعات کے محلول جنہیں [[کسری کشید]] (fractional distillation) سے الگ الگ نہ کیا جا سکے، '''ایزیوٹروپ''' (Azeotrope) کہلاتے ہیں۔ چونکہ ابالنے سے ان کے اجزائے ترکیبی (composition) نہیں بدلتے اس لیئے انہیں constant boiling mixture بھی کہتے ہیں۔
 
==کسری کشید کا بنیادی اصول==
[[File:positiveAzeotropePhaseDiagram.png|thumb|300px|left|'''پوزیٹو ایزیوٹروپ کی [[فیز ڈایا گرام]]''' ۔ T سے مراد ٹمپریچر ہے۔ جب مایع کی ترکیب Aکی حالت میں ہوتی ہے تو اس کے بخارات کی ترکیب B کی حالت میں ہوتی ہے۔ گراف کی دونوں لکیریں جہاں ایک دوسرے سے ملتی ہیں اُس ترکیب پر محلول ایزیوٹروپ بن جاتا ہے۔]]
 
اگر وزن کے لحاظ سے 50 فیصد پانی اور 50 فیصد خالص [[شراب]] (ایتھائل الکحل یا ایتھینول) کو ملا کر گرم کیا جائے تو اس کے بخارات میں شراب کی مقدار 80 فیصد اور پانی کی مقدار 20 فیصد ہوتی ہے کیونکہ پانی کے مقابلے میں شراب کم تر درجہ حرارت پر ابلنے لگتی ہے۔ اگر ان بخارات کو ٹھنڈا کر کے مایع بنا لیا جائے اور پھر دوبارہ گرم کیا جائے تو شراب کی مقداردوبارہ بڑھ جائے گی اور 80 سے 87 فیصد ہو جایئگی۔کئی دفعہ یہ عمل دُہرانے کے بعد جو محلول حاصل ہو گا اسمیں شراب کی مقدار 95.63 فیصد اور پانی کی مقدار 4.37 فیصد ہو گی۔ یہ محلول پانی اور شراب کا ایزیوٹروپ محلول ہے کیونکہ جب اسے گرم کیا جاتا ہے تو اس کے بخارات میں پانی اور شراب کی مقدار بالکل وہی ہوتی ہے جتنی محلول کی حالت میں تھی۔ اب مزید کسری کشید سے شراب میں موجود بقیہ پانی کم نہیں کیا جا سکتا۔<br />
 
==مثالیں==
* 95.63 فیصد [[ایتھائل الکحل]] اور 4.37 فیصد پانی کا محلول۔ (بلحاظ وزن)
*68 فیصد [[نائٹرک ایسڈ]] ([[شورے کا تیزاب]]) اور 32 فیصد پانی کا محلول
*20.2 فیصد [[ہائیڈروجن کلورائیڈ]] اور 79.8 فیصد پانی کا محلول (نمک کا تیزاب)
 
==قسمیں==
*جب ایزیوٹروپ کے ابلنے کا درجہ حرارت اس کے دونوں خالص اجزا کے ابلنے کے درجہ حرارت سے بھی زیادہ ہوتا ہے تو اسے نیگیٹو ایزیوٹروپ کہتے ہیں۔ مثال کے طور پر [[نائٹرک ایسڈ]] اور [[ہائیڈروکلورک ایسڈ]] ([[نمک کا تیزاب]])۔
*جب ایزیوٹروپ کے ابلنے کا درجہ حرارت اس کے دونوں خالص اجزا کے ابلنے کے درجہ حرارت سے بھی کم ہوتا ہے تو اسے پازیٹو ایزیوٹروپ کہتے ہیں جیسے شراب اور پانی۔ خالص شراب 78.4 &nbsp;°C پر ابلتی ہے۔ پانی 100&nbsp;°C پر ابلتا ہے۔ مگر ان دونوں کا ایزیوٹروپ محلول 78.2 &nbsp;°C پر ہی ابل جاتا ہے۔
 
==مزید دیکھیئے==
سطر 20:
*[[دھاتی آمیزوں کا پگھلنا]]
*
 
 
 
[[زمرہ:سائنس]]