"ہارون الرشید" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
گروہ زمرہ بندی: حذف از زمرہ:مسلم شخصیات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 3:
'''ہارون الرشید''' (پیدائش: [[763ء]] - انتقال: [[24 مارچ]] [[809ء]]) پانچویں اور مشہور ترین عباسی خلیفہ تھے۔ وہ 786ء سے 24 مارچ [[809ء]] تک مسند خلافت پر فائز رہے اور ان کا دور سائنسی، ثقافتی اور مذہبی رواداری کا دور کہلاتا ہے۔ ان کے دور حکومت میں فن و حرفت اور موسیقی نے بھی عروج حاصل کیا۔ ان کا دربار اتنا شاندار تھا کہ معروف کتاب "الف لیلیٰ" شاید انہی کے دربار سے متاثر ہوکر لکھی گئی۔
== ان کا دور ایک جائزہ ==
ہارون رشید تیسرے عباسی خلیفہ [[محمد المہدی|المہدی]] کے صاحبزادے تھے جنہوں نے [[775ء]] سے 785ء تک خلافت کی۔ ہارون اس وقت [[خلیفہ]] بنے جب وہ عمر کے 22 ویں سال کے اوائل میں تھے۔ جس دن انہوں نے مسند خلافت سنبھالاسنبھالی اسی دن ان کی اہلیہ نے [[المامون]] کو جنم دیا۔
ہارون رشید کے دور میں [[خلافت عباسیہ|عباسی خلافت]] کا دارالحکومت [[بغداد]] اپنے عروج پر پہنچ گیا۔ انہوں نے بغداد میں نیا محل تعمیر کرایا جو اس سے قبل کے تمام محلات سے زیادہ بڑا اور خوبصورت تھا جس میں ان کا معروف دربار بھی تھا جس سے ہزاروں درباری وابستہ تھے۔ بعدازاں انہوں نے [[شام]] کے حالات کے پیش نظر دربار الرقہ، شام منتقل کردیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ بغداد دنیا کے کسی بھی مقام سے زیادہ بہتر ہے۔
ہارون ایک عادل بادشاہ تھا جو راتوں کو بھیس بدل کر دارالحکومت کی گلیوں میں چکر لگاکر عوام کے مسائل معلوم کرتا تھا۔