"سیدی علی رئیس" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
نیا صفحہ: سیدی علی رئیس (پیدائش: 1498ء – انتقال: 1563ء) ایک عثمانی امیر البحر تھے ۔ انہوں نے [[ج...
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 09:47، 28 جولائی 2009ء

سیدی علی رئیس (پیدائش: 1498ء – انتقال: 1563ء) ایک عثمانی امیر البحر تھے ۔

انہوں نے جنگ پریویزا (1538ء) میں ترک بحری بیڑے کے بائیں بازو کی قیادت کی تھی۔

بعد ازاں انہیں بحر ہند میں عثمانی بحریہ کے کماندار کی حیثیت سے ترقی دی گئی اور اس حیثیت سے ان کی 1554ء میں گوا، ہندوستان کے قریب پرتگیزی بحریہ سے چند جھڑپیں بھی ہوئیں۔

سیدی علی رئیس کی اصل شہرت ان کے سفرنامے مراۃ الممالک (1557ء) کی وجہ سے ہے جو انہوں نے ہندوستان سے استنبول واپسی کے پیدل سفر کی روداد کے طور پر لکھا ہے۔ اس کے علاوہ جہاز رانی اور فلکیات پر ان کی کتابیں مراۃ الکائنات اور کتاب المحیط: المحیط فی العلم الافلاک و البحور کے مشہور ہیں۔ ان کتابوں میں جہاز رانی کی تکنیک، سمت کے تعین کے طریقہ ہائے کار، وقت کے اندازے، قطب نما کے استعمال، ستاروں، شمسی و قمری تقویم، ہوا اور سمندری روؤں کے علاوہ عثمانی سلطنت کی حدود میں مختلف بندرگاہوں، ساحلی علاقوں اور جزائر کے بارے میں معلومات بھی شامل ہیں۔ ان کی کتابیں اردو اور انگریزی کے علاوہ عربی، فارسی، فرانسیسی، اطالوی، جرمن، یونانی اور روسی زبان میں بھی ترجمہ ہو چکی ہیں۔ یہ کتابیں عثمانی عہد کے بہترین ادبی شہپاروں میں شمار کی جاتی ہیں۔