"جہاد" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
(ٹیگ: القاب)
(ٹیگ: القاب)
سطر 102:
Urdu Home
 
== جہاد کے دوران احتیاطیں ==جہاد میں مجاہدین کے لئے قرانی ہدایات
تحریر
علامہ یوسف جبریل
جہاد میں مقابلے کے وقت مجاہدین کو قرانی ہدایات کے بارے میں اللہ تعالیٰ قران حکیم میں فرماتے ہیں ۔
’’ اے ایمان والو ! جب تمہارا مقابلہ کسی جماعت سے ہو جائے تو ثابت قدم رہو اور اللہ کو کثرت سے یاد کرو تاکہ فلاح پاؤ اور اللہ اور اس کے رسول ﷺکی اطاعت کرتے رہو اور آپس میں جھگڑا مت کرو ورنہ کم ہمت ہو جاؤ گے اور تمہاری ہوا اکھڑ جائے گی اور صبر کرتے رہو، بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے اور ان لوگوں کی مثل نہ ہو جاؤ جواپنے گھروں سے اتراتے ہوئے اور دکھلاوے کے لئے نکلے اور لوگوں کو اللہ کی راہ سے روکتے تھے حالانکہ ان کے اعمال اللہ کی دسترس سے باہر نہ تھے اور جب شیطان نے ان کے اعمال انہیں خوشنما کرکے دکھائے اور کہا کہ آج کوئی بھی تم پر غالب آنے والا نہیں اور میں تمہارا حامی ہوں ، پھر جب دونوں جماعتیں آمنے سامنے ہوئیں تو شیطان الٹے پاؤں بھاگا اور کہنے لگا ۔ میں تم سے بری الذمہ ہوں ۔ میں وہ دیکھ رہا ہوں جوتم نہیں دیکھ سکتے ۔ میں تو خدا سے ڈرتا ہوں اور اللہ شدید سزا دیتے ہیں ۔( الانفال ۴۵ تا ۴۸ )۔
’’ان اللہ یحب الذین یقاتلون فی سبیلہ صفا کانھم بنیان مرصوص‘‘اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔ ’’ اللہ تو ایسے لوگوں کو پسند کرتا ہے جو اس کی راہ میں اسی طرح مل کر لڑتے ہیں کہ گویا وہ ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں ۔( الصف ۳ ) ۔ اللہ تعالیٰ نے اس تشبیہ میں بہت سی باتوں کو یکجا کر دیا ہے ۔ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح لڑنے والے سپاہی جن باتوں کا مظاہرہ کر رہے ہوں گے وہ فقط بہادری نہیں بلکہ ڈسپلن ، باہمی محبت و موافقت، ایمان اور کئی ایک اور اچھی باتوں کا مظاہرہ بھی کر رہے ہوں گے ۔ترکوں کے متعلق مشہور ہے کہ جب ۱۹۱۴ ء کی جنگ عظیم میں انہوں نے انگریزی فوج کو کوت العمارہ کے میدان میں گھیرے میں لیا تو انہوں نے لمبی لمبی زنجیروں سے قطار در قطار اپنے آپ کو جکڑ لیا ۔چھ ماہ کے مسلسل محاصرے کے بعد انگریز جرنیل نے ہتھیار ڈال دیئے ۔روئیداد اس محاصرے کی بڑی خوفناک ہے۔
’’ہاتھ تلوار پربھروسہ اللہ پر‘‘ ۔ یہ ایک باریک بات ہے مگر اللہ جسے چاہے سمجھا دے ،ہاتھ تلوار پراور بھروسہ اللہ پر کے معنی یہ ہیں کہ اللہ پر بھروسہ کرنے کے لئے ذرائع سے کلی طور پر قطع نظر کرکے اللہ کو آزمائش میں نہ ڈالنا ۔ یعنی جہاں انسان کے لئے ذرائع کا حصول ممکن ہووہاں بھی ان ذرائع کواللہ پر بھروسہ کرکے نظر اندار کر دینا ۔ اس کی مثال یوں ہے کہ ایک آدمی آنحضور ﷺکے پاس آیا ۔تو آپ ﷺنے پوچھا ۔اونٹنی کہاں چھوڑی ۔ تواس نے کہا۔ اللہ کے بھروسے پر باہر چھوڑ آیا ہوں۔ تو آپ ﷺنے فرمایا۔ پہلے اونٹنی کا گھٹنا باندھ پھر اللہ پر بھروسہ کر۔ اس کے مقابلے میں دوسری مثال یہ ہے کہ انسان ذرائع سے بے بس و مجبور ہو اور اللہ پر بھروسہ رکھے ۔جس طرح ایک بار آنحضرت ﷺصحرا میں کسی درخت کے سائے میں آرام فرما رہے تھے اور تلوار آپ ﷺنے درخت سے لٹکا رکھی تھی ۔ دفعتہ ایک کافر آیا اور آپﷺ کی تلوار قبضے میں کرکے تلوار سونت کرکھڑا ہو گیا ۔آپ ﷺکی آنکھ کھلی تو کافر نے کہا ۔ محمدﷺ ! اب آپ کو میرے ہاتھ سے بچانے والا کون ہے ؟تو آپ ﷺنے بے دریغ فرمایا ۔ ’’میرا اللہ ‘‘۔یہ سن کر کافر پر ایسی دہشت طاری ہوئی ۔کہ تلوار ہاتھ سے گر گئی ۔آپ ﷺنے تلوار اٹھالی اور فرمایا۔ اب تو بتا۔ تجھے میرے ہاتھ سے بچانے والا کون ہے ؟۔ کافر فورا ایمان لے آیا۔
رسول اللہ ﷺکے زمانے میں خندق کھودتے تھے ۔آج کل مورچے کھودتے ہیں ۔ اصولا خندق اور مورچے میں کوئی فرق نہیں۔ دونوں حفاظت کے لئے کھودی جاتی ہیں ۔ مورچہ کھودتے وقت عموما سپاہیوں میں ایک خاص قسم کا جذبہ نمودار ہوتا ہے ۔جنگ خندق میں جب مدینہ کے گرد خندق کھودی جارہی تھی تو مہاجرین و انصار خندق کھودتے ۔ اپنی پیٹھ پر مٹی لادتے اوریہ کہتے جاتے ۔کہ ’’ ہم وہ ہیں جنہوں نے محمد صلعم سے جہاد اسلامی کی بیعت کی ہے۔ جب تک زندہ ہیں مسلمان رہیں گے ‘‘۔اور رسول اللہ ﷺان کو جواب دیئے جاتے ۔ ’’ اے میرے اللہ آخرت کی بھلائی کے سوا کوئی بھلائی نہیں ۔پس تو مہاجرین اور انصار میں برکت عطا فرما‘‘۔ رسول اللہ ﷺپتھر اٹھاتے جاتے اور فرماتے جاتے ۔ لو لا ما اہتدیتنا۔’’ ہدائت اگر نہ کرتا۔تونہ ملتی ہم کو راہ حق ‘‘۔ جنگ احزاب کے روز رسول اللہ ﷺمٹی اٹھاتے۔ مٹی سے آپ ﷺکے پیٹ کارنگ چھپ گیا تھا اور آپ ﷺ فرماتے جاتے تھے۔ ’’ اے اللہ ! اگر تو نہ ہوتا تو ہم ہدایت نہ پاتے اور نہ ہم صدقہ دیتے اورنہ نماز پڑھتے ۔ پس تو ہم پر اطمینان نازل فرما اور جب ہم دشمن سے مقابلہ کریں تو ہمیں ثابت قدم رکھ ۔ بے شک ان لوگوں نے ہم پر ظلم کیا ہے ۔جب یہ کوئی فساد کرنا چاہتے ہیں تو ہم ان کی بات میں نہیں آتے ‘‘۔
علامہ یوسف جبریل
یوسف جبریل فاؤنڈیشن پاکستان
قائد اعظم سٹریٹ نواب آباد واہ چھاؤنی ضلع راولپنڈی پاکستان
www.oqasa.org
Back to Conversion Tool
 
Urdu Home
* عورتوں، بچوں اور بوڑھوں پر وار نہیں کیا جائے گا۔
* غیرمسلح لوگوں پر وار نہیں کیا جائے گا۔