"عبدالرحمن السدیس" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
نیا صفحہ: الشیخ عبدالرحمٰن السدیس مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں امام ہیں۔ وہ قرآن کریم کی بہترین تلاوت کے لیے دنی...
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
الشیخ عبدالرحمٰن السدیس مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں امام ہیں۔ وہ قرآن کریم کی بہترین تلاوت کے لیے دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں۔ ان کی کنیت ابو عبدالعزیز ہے جبکہ نام اور نسب کچھ یوں ہے:
 
عبدالرحمٰن بن عبداللہ بن محمد بن عبدالعزیز بن محمد بن عبداللہ(السدیس) ہے۔
 
الشیخ سدیس کا تعلق مشہور قبیلہ عنزۃ سے ہے۔ ان کا آبائی علاقہ سعودی عرب کے شہر القصیم ہے جبکہ ان کی ولادت ریاض شہر میں 1382 ھ میں ہوئی۔
الشیخ السدیس نے بچپن ہی میں ریاض کے ایک تعلیمی ادارے سے بارہ سال کی عمر میں قرآن کریم حفظ کیا۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم مثنٰی بن حارثہ ایلیمنٹری سکول ریاض میں حاصل کی، 1979 میں ریاض سائنٹفک انسٹی ٹیوٹ سے گریجویشن کی۔ 1983 میں ریاض یونیورسٹی سے شریعہ کی ڈگری حاصل کی۔ 1987 میں امام محمد بن سعود اسلامک یونیورسٹی سے ماسٹرز کیا جبکہ ڈاکٹریٹ کی سند 1995 میں ام القرٰی یونیورسٹی مکہ مکرمہ سے حاصل کی۔
سطر 6 ⟵ 8:
2007 میں الشیخ السدیس نے پاکستان کا دورہ کیا جہاں ان کا فقید المثال استقبال کیا گیا۔
عبدالرحمٰن السدیس کی آواز میں اللہ نے بڑا اثر رکھاہے۔ کم از کم دو افراد کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے پورا قرآن کریم صرف ان کی کیسٹس سے تلاوت سن کر حفظ کر لیا۔
 
امام کعبہ نے 2004 میں برطانیہ کا دورہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے قرات کے ساتھ تلاوت قرآن کریم ریکارڈ کروانے کا بھی کہا۔ تادم تحریر ان کی تلاوت کی قرات کے ساتھ ریکارڈنگ جاری ہے۔