"ضلع قصور" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 45:
[[پاکستان ]]کے [[ صوبہ پنجاب ]]کا ایک [[ضلع ]]ہے۔ اس کا مرکزی شہر [[قصور]] جو ضلعی [[دار الحکومت ]]بھی ہے ،[[ضلع]] کا درجہ حاصل کرنے سے پہلے یہ [[لاہور]] کی ایک [[تحصیل]] تھا ۔ یکم جولائی 1976 ءکو [[ضلع لاہور ]]سے [[تحصیل قصور]] کو علیحدہ کر کے ضلع کا درجہ دے دیا گیا ، اس کے بعد نئی طرز کے بنیادی انتظامی ادارے،کچہریاں اور یونین کونسل قائم ہوئے۔ اس ضلع کو انتظامی طور پر چار تحصیلوں میں تقسیم کیا گیا ہے ، [[تحصیل قصور]]،[[تحصیل پتوکی]] [[تحصیل چونیاں]]،اور[[تحصیل کوٹ رادھا کشن]] ۔ اس ضلع کی کل آبادی 1998 ءکی [[مردم شماری ]]کے مطابق تقریباً30 لاکھ افراد اور کل رقبہ 3995 [[مربع کلومیٹر]] ہے ۔ مسلمان 95.4 فیصد اور عیسائی 4.4 فیصد ہیں ۔ یہاں لوگوں کی88.2 فیصد [[مادری زبان ]][[پنجابی]] ہے ،مہاجر[[اردو]] بولنے والے 6.2 فیصد اور باقی د یگر ہیں۔ عام طور پر [[شلوار قمیص]] پہننے کا عام رواج ہے ,دہی علاقوںمیں مرد شلوار کی بجائے چادر باندھتے ہیں۔شرح خواندگی 1998 ء کی [[مردم شماری]] کے مطابق 32.1 فیصد تھی مگر اب کافی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ سرکاری تعلیمی اداروں میں حکومت کافی تعلیمی سہولتیں فراہم کر رہی ہے جبکہ نجی تعلیمی ادارے بھی تیزی سے پھیل رہے ہیں ۔
محل وقوع کے اعتبار ضلع قصور 30--40 درجے سے 31--20 درجے عرض بلد اور 73--38 درجے سے 74--41 درجے طول بلد پر واقع ہے ۔[[سطح سمندر]] سے اوسط بلندی 218 [[میٹر]] (715.22 [[فٹ]]) ہے۔اس کاکلکا کل رقبہ 3995 [[مربع کلومیٹر ]]ہے۔ [[صوبہ پنجاب]] کا سرحدی [[ضلع]] ہونے کی وجہ سے بہت اہمیت کا حامل ہے ، اس کے [[جنوب]] کی طرف [[دریائے ستلج]] جو [[بین الاقوامی]] ہندوستانی سرحد کے ساتھ ساتھ بل کھاتا ہوا ضلع قصور سے نکل کر [[پنجند]] کے مقام پر [[ دریائے سندھ]] سے مل جاتا ہے ، [[شمال]] [[مغرب]] میں [[دریائے راوی]] اس ضلع کی آخری حد کا کام دیتا ہے جس پر [[بلوکی ہیڈورکس]] یہاں کا مشہور اور تفریحی مقام ہے ، [[مشرق]] میں بھی [[بین الاقوامی]] ہندوستانی سرحد ہے جبکہ [[مغرب]] میں [[ضلع اوکاڑہ]] کی سرحد ہے ، [[شمال ]]کی طرف [[ضلع لاہور]] اور [[شمال]] [[مغرب]] کی طرف راوی دریا کے پار [[ضلع شیخوپورہ ]]واقع ہے ۔
 
[[پنجاب]] کا ایک قدیم [[دریائے بیاس]] اب موجود نہیں ہے لیکن اس کی پرانی گزر گاہ کے آثار مشرق سے مغرب کی طرف ضلع قصور کے وسط میں اب بھی موجود ہیں جس نے قدرتی طور پر اس علاقے کو دو حصوں میں تقسیم کر رکھا ہے ، اس گزر گاہ کا شمالی علاقہ جنوبی علاقے کی نسبت اونچا ہے جس کی اوسط اونچائی تقریباً ساڑھے پانچ [[میٹر ]]ہے ، شمالی علاقہ اونچا ہونے کی وجہ سے [[ماجھا ]]اور جنوبی علاقہ [[ہٹھاڑ]] کہلاتا ہے ،ماجھا کے علاقے میں دریائے بیاس کے ساتھ ساتھ مٹی کے بہت بڑے بڑے ٹیلوں کا ایک وسیع سلسلہ بھی موجود ہے ، [[قصور]] قدیم شہر[[ ماجھا ]]کے جنوب مغربی سرے پر آباد ہے ۔