"بورژوازی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 13:
[[یورپ]] میں [[احیائے علوم]] کے بعد صنعتی ممالک میں یہ طبقہ تیزی سے حکمران طبقے میں تبدیل ہوتا چلا گیا۔ سترہویں اور اٹھارویں صدی میں اس طبقہ نے کلاسیکی جاگیرداری حاکمیت، اقدار، قوانین اور ثقافتوں کے خلاف [[انقلاب فرانس]] اور [[انقلاب امریکہ]] کی حمایت کی۔ اور یوں معیشت، ٹیکنالوجی، حسابیات میں نت نئی ترقیوں کے ذریعے سے ایک سرمایہ دارانہ سماج کی جانب بڑھتی تاریخ کے قدم اور تیز ہو گئے۔
 
 
==تنقید==
بورژوا طبقہ ہمیشہ سے ہی کم یا زیادہ تنقید کا ھدف بنتا ہی رہا ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ [[پرولتاریہ]] طبقہ (محنت کش) کا مسلسل استحصال، اور اس کی انسان دشمن حد تک منافع کے حصول کی ہوس ہے۔ نقادوں کے بقول حرص، منافقت، انسان دشمنی، ثقافت و روایات کا فقدان اور استحصال در استحصال کے خصائل کی وجہ سے ان کو انسانیت کے لیے کسی بھی طور سود مند نہیں کہا جا سکتا۔ [[ڈرامہ]] نگار ترولدیرے اور [[ناول نگار]] فلابرٹ نے ان کو آدم خور حد تک جلاّدانہ خصائل کا تابع کہا ہے۔ یہ طبقہ بہت سی دولت ذخیرہ کر چکنے اور صنعتی کارخانوں و دفاتر کا مالک بن بیٹھنے کے بعد بنا کسی محنت اور کام کے، دولت کمائے جاتے ہیں۔ یعنی پیداواری عمل میں ان کا کوئی عملی حصہ نہیں ہوتا، سوائے صنعت کی ملکیت اور مزدور پر حاکمیت کے۔