"راجا" کے نسخوں کے درمیان فرق

بادشاہ
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
نیا صفحہ: '''راجہ''' (سنسکرت: राजा) ایک اصطلاح ہے جو برصغیر میں بادشاہوں اور دوسرے اقسام کے سربراہانِ ریا...
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 18:16، 13 جولائی 2016ء

راجہ (سنسکرت: राजा) ایک اصطلاح ہے جو برصغیر میں بادشاہوں اور دوسرے اقسام کے سربراہانِ ریاست کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اب یہ لفظ عام شخصیات کے ناموں میں بھی استعمال ہوتا ہے تاہم درحقیقت یہ قدیم سنسکرت اصطلاح ہے جس کا استعمال بادشاہوں کے لیے کیا جاتا تھا۔ اسی طرح رانا بھی لفظ راجہ کا ایک اور متبادل ہے، رانا کی مونث رانی ہے۔ راجہ کا ایک اور ہم معنی لفظ مہاراجہ ہے جس کا لفظی مطلب عظیم راجہ ہے۔ قدیم ہندوستان میں یہ القاب بکثرت ہوتے تھے۔ کتابی طور پر اگر دکھا جائے تو اس اصطلاح کا ذکر ریگوید میں ہے جہاں دش راجنا (دس بادشاہوں) کی لڑائی کا ذکر ملتا ہے۔