"سورہ الحجر" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
(ٹیگ: القاب)
سطر 27:
== زمانۂ نزول ==
 
مضامین اور انداز بیاں سے صاف مترشح ہوتا ہے کہ اس سورت کا زمانہ نزول سورۂ ابراہیم سے متصل ہے۔ اس کے پس منظر میں دو چیزیں بالکل نمایاں نظر آتی ہیں۔ ایک یہ کہ حضرت [[محمد {{درود}}]] کو دعوت دیتے ایک مدت گذرگزر چکی ہے اور مخاطب قوم کی مسلسل ہٹ دھرمی، استہزا، مزاحمت اور ظلم و ستم کی حد ہوگئی ہے، جس کے بعد اب تفہیم کا موقع کم تنبیہ و انذار کا موقع زیادہ ہے۔ دوسرے یہ کہ اپنی قوم کے کفر و حجود اور مزاحمت کے پہاڑ توڑتے توڑے نبی {{درود}} تھکے جارہے ہیں اور دل شکستگی کی کیفیت بار بار آپ پر طاری ہورہی ہے، جسے دیکھ کر اللہ تعالٰی{{ا}} آپ کو تسلی دے رہا ہے اور آپ کی ہمت بندھا رہا ہے۔
 
== موضوع اور مرکزی مضمون ==