"ہڑپہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
Fixed typo
(ٹیگ: ترمیم از موبائل ترمیم از موبائل ایپ)
Fixed typo
(ٹیگ: القاب ترمیم از موبائل ترمیم از موبائل ایپ)
سطر 36:
}}
 
'''ہڑپہ''' قدیم [[پاکستان]] کا ایک شہر جس کے کھنڈرات [[پنجاب]] میں [[ساہیوال]] سے 35 [[الف پیما|کلومیٹر]] مغرب کی طرف چیچہ وطنی شہر سے15 کلو میٹر پہلے واقع ہے۔ حضرت عیسی علیہ السلام کی پیدائش سے تقریباً ۱۲۰۰ سال پہلے لکھی جانے والی ہندووں کی کتاب رگ وید سے اس شہر کی تاریخ کا اندازہ لگایا گیا ہے۔
 
رگ وید میں ایک شہر کا نام آیا ہے ’ ہری یوپیہ ‘ [[سنسکرت زبان|سنسکرت]] میں اس کا مطلب ہے ’ قربانی کے سنہری ستوں والا شہر ‘ ماہرین کا اب اتفاق ہے ۔ جن میں ویلز اور ڈی ڈہ کوسامبی شامل ہیں کہ ہری یوپیہ ہڑپہ ہی کا سنسکرت میں نام ہے ۔ اگرچہ اس کا اصل نام کچھ اور ہوگا ، شاید ہری یوپویا ہو یا کچھ اور ہو اور جس کو [[رگ وید]] کے مطابق اسی ہری یوپیہ کے قریب آریاؤں کی مقامی باشندوں سے جنگ ہوئی تھی ۔ [[رگ وید]] میں آیا ہے اندرا نے ورشکھو ( یا ورچکھو ) کی باقیات کو ایسے ملیامیٹ کردیا کہ جیسے مٹی کا برتن ۔ اس نے ورچی وات ( یا ورشی ونت یا ورکی وات ) لوگوں کے ایک سو تیس مسلح جانبازوں کی پہلی صف کو کچل دیا ۔ جس پر باقی بھاگ کھڑے ہوئے ۔