"اولمپکس" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
اضافہ: تمہید
سطر 5:
یہ مقابلے قدیم اولمپک کھیلوں سے متاثر ہیں جو اولمپیا، یونان میں آٹھویں صدی قبل مسیح سے چوتھی صدی عیسوی تک منعقد ہوتے رہے۔ نواب پیری دی کوبرٹن نے 1894ء میں [[بین الاقوامی اولمپک کمیٹی]] (IOC) کی بنیاد رکھی۔ یہ کمیٹی [[اولمپک تحریک]] کی مجلس انتظامیہ ہے، جبکہ [[اولمپک منشور]] میں اس کا ڈھانچہ اور اختیارات بیان کیے گئے ہیں۔
 
20ویں اور 21ویں صدی کے دوران اولمپک تحریک کے احیا کے نتیجے میں اولمپک کھیلوں میں کئی تبدیلیاں کی گئیں۔ ان تبدیلیوں میں سے ایک برف اور سرد موسم سے مخصوص کھیلوں کے لیے [[سرمائی اولمپک کھیل|سرمائی اولمپک مقابلوں]] کی شمولیت تھی۔ اس کے علاوہ معذور کھلاڑیوں کے لیے [[پیرالمپک کھیل]]، اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے [[یوتھ اولمپک کھیل]] شامل کیے گئے۔ اولمپک کمیٹی مختلف معاشی، سیاسی، اور تکنیکی پہلوؤں کے مطابق تبدیلیاں لاتی رہتی ہے۔ جیسے کہ، کوبرٹن نے اولمپک مقابلوں میں خالص غیر پیشہ ورانہ انداز کا تصور دیا تھا، لیکن اب پیشہ ور کھلاڑیوں کو شرکت کی اجازت ہے۔
 
اولمپک تحریک، انٹرنیشنل اسپورٹس فیڈریشن (IFs)، قومی اولمپک کمیٹیوں (NOCs)، اور ہر اولمپک مقابلے کی انتظامی کمیٹی پر مشتمل ہوتی ہے۔ فیصلہ ساز مجلس ہونے کے ناتے، اولمپک منشور کے مطابق اولمپک کمیٹی ہر مقابلے کے لیے میزبان شہر کا انتخاب اور اخراجات کا انتظام کرتی ہے۔ اولمپک کمیٹی ہی اس بات کا فیصلہ بھی کرتی ہے کہ مقابلوں میں کون کون سے کھیل شامل کیے جائیں گے۔ اولمپک سے منسوب کئی رسوم و رواج اور علامتیں بھی ہیں، جن میں اولمپک پرچم، [[اولمپک مشعل]]، اور اولمپک کے افتتاحی اور اختتامی تقاریب شامل ہیں۔ گرمائی اور سرمائی اولمپکس میں 33 مختلف کھیلوں کے لیے 13 ہزار سے زائد کھلاڑی حصہ لیتے ہیں۔ ہر کھیل کے حتمی مقابلے میں، پہلے، دوسرے، اور تیسرے درجے پر آنے والوں کو بالترتیب طلائی، نقرئی، اور کانسی کے [[اولمپک تمغا|اولمپک تمغے]] دیے جاتے ہیں۔
جنگ عظیم کے باعث 1916ء، 1940ء، اور 1944ء کے مقابلے منسوخ کردیے گئے۔ جبکہ [[سرد جنگ]] کے باعث بڑے پیمانے پر بائیکاٹ کے نتیجے میں 1980ء اور 1984ء کے مقابلوں میں شرکت محدود رہی۔
 
اولمپک مقابلوں نے اس قدر وسعت اختیار کرلی ہے کہ اب ان مقابلوں میں تقریباً ہر قوم کی نمائندگی ہوتی ہے۔ اس ترقی نے متعدد چیلنجوں اور تنازعات کو بھی جنم دیا ہے، جن میں بائیکاٹ، ڈوپنگ، رشوت ستانی، اور 1972ء میں دہشت گردانہ حملہ شامل ہے۔ جنگ عظیم کے باعث 1916ء، 1940ء، اور 1944ء کے مقابلے منسوخ کردیے گئے تھے۔ جبکہ [[سرد جنگ]] کے باعث بڑے پیمانے پر بائیکاٹ کے نتیجے میں 1980ء اور 1984ء کے مقابلوں میں شرکت محدود رہی۔ تاہم اولمپکس ہر دو سال میں گمنام کھلاڑیوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر مشہور ہونے اور خود کو منوانے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ مقابلے میزبان شہر، ملک اور قوم کے لیے خود کو دنیا بھر کے سامنے پیش کرنے کا موقع بھی ہوتے ہیں۔
 
== قدیم اولمپکس ==
سطر 22 ⟵ 24:
{{حوالہ جات}}
 
==بیرونی رواروابط==
{{wikiquote}}
{{commons|Olympic Games}}