"علاؤ الدین عطار" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
(ٹیگ: القاب)
سطر 2:
خواجہ علاؤالدین عطار کی ولادت[[718ھ]] -وفات[[802ھ]] ہے
=== نام ===
آپ کا نام محمد بن محمد البخاری ہےاور'''علاؤالدین عطار''' کے نام سے معروف ہیں۔جب آپ کے والد ماجد نے وفات پائی تو ااپآپ نے ان کے ترکہ سے کوئی چیز قبول نہ کی اور حالت تجرید میں [[بخارا]] کے ایک مدرسے میں داخل ہو گئے۔شروع ہی سے آپ کی طبیعت فقر کی طرف مائل تھی۔
 
=== آثار بزرگی ===
ایک دن [[شاہ نقشبند]] اس مدرسے میں تشریف لائےجہاں آپ تعلیم حاصل کر رہے تھے۔آپ نے شاہ نقشبند کی نورانی شکل دیکھی تو اٹھکر آپ کی تعظیم کے لیے کھڑے ہو گئے۔شاہ نقشبند نے آپ میں بزرگی کے آثار دیکھ لیے تھے اسی لیےلڑکپن ہی سے آپ پر شاہ نقشبند کی خصوصی نظر عنایت رہی۔شاہ نقشبند آپ سے اس قدر متاثر ہوئے کہ تھوڑے ہی عرصے بعد اپنی صاحبزادی کا نکاح آپ سے کر دیا۔شاہ نقشبندکی آپ پر خاص نظر تھی مجالس میں آپ کو اپنے پاس بٹھاتے اور بار بار آپ کی طرف متوجہ ہوتے۔بعض لوگوں نے اس کا سبب دریافت کیا تو آپ نے ارشاد فرمایا کہ میں اس کو اس لئے اپنے پاس بٹھاتا ہوں تا کہ ان کو بھیڑیا نہ کھا جائے۔ ان کے نفس کا بھیڑیا گھات لگا ئے بیٹھا ہے اس لئے ہر لحظہ ان کا حا ل دریافت کرتا رہتا ہوں۔ چنانچہ ان کی خاص توجہ سے آپ بہت جلد درجہ کمال پر پہنچ گئے۔<ref>http://www.hazratmuradali.com/_ur/naqshbandia/17%20ala%20uddin%20attar.htm</ref>