حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 817:
* السلام علیکم۔
سمرقندی بھائی۔ میرے ذہن میں ایک بات گردش کر رہی ہے کہ آپ شاید دوسروں کو موقع دینا چاہتے ہیں کہ وہ جیسے مضمون لکھنا چاہیں ویسے لکھیں۔ مگر اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ آپ رک جائیں۔ چونکہ یہ بحث بنیادی طور پر سائنسی مضامین کے لیے ہوئی اس لیے میں تجویز کرتا ہوں کہ آپ کچھ عرصہ کے لیے دیگر (غیر سائنسی {{تبسم}}) مضامین لکھیں اورکچھ دن دیکھتے ہیں کہ سائنسی مضامین میں کیا اور کس طرح کا اضافہ ہوتا ہے۔ اس طرح دوسروں کو بھی موقع مل جائے گا اور ہم آپ کی موجودگی سے بھی محروم نہیں رہیں گے۔ امید ہے کہ آپ ہماری بات رد نہ کریں گے۔ خدا کرے کہ ہم سب ہر قسم کی بحث کے بعد بھی دوست رہیں اور اجتماعی طور پر اردو کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دے سکیں۔ ہمارے پاس جتنے بھی ارکان ہیں وہ مخلص ہیں۔ اختلافِ رائے تو عقل رکھنے والوں ہی میں ہوتی ہے۔ دیگر یہ کہ میں کچھ دن تک پیرس سے لندن روانہ ہو رہا ہوں۔ شاید ادھر سے واپسی پر ہی بات ہو سکے۔ --[[صارف:سید سلمان رضوی|سید سلمان رضوی]] 12:42, 6 اگست 2009 (UTC)
==بھائی آپ کہاں ہیں؟==
 
25 جولائی سے 25 اگست کے درمیان یہ کیا غضب ہوگیا کہ جناب سمرقندی صاحب ہمیں خیرباد کہہ گئے؟؟؟۔ آج جب آپ کے صفحہ پر پیغام لکھنے کے لئے کلک کیا تو جو دیکھا وہ ناقابل یقین اور اسے پڑھ کر جو حالت ہوئی وہ ناقابل بیان۔۔۔۔ آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں۔۔۔۔۔۔۔ حلق خشک ہوگیا اور ایسی خشکی کہ کانٹے چھبنے لگے ۔۔۔۔۔۔ سمرقندی صاحب آپ اور آپ سے چند دوستوں کی مثال تو اس معمار کی ہے جو عمارت کی بنیادیں رکھتا ہے۔ ایسی بنیادیں جن پر بلند و بالا اور عالیشان عمارتیں فخر سے سر اٹھائے کھڑی ہوتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ ان عمارتوں کا حسن اور بلندی دیکھنے والے یہ نہیں دیکھتے کہ ان کی بنیادوں میں کتنے لوگوں کا خون پسینہ شامل ہے۔ اردو وکی ابھی بنیادیں رکھنے کے مراحل سے گزر رہا ہے۔ اس سفر میں ابھی سے تھک جانا یا مایوس ہوکر کام چھوڑ دینا مسئلہ کا حل نہیں ہے۔ میں تو یہاں کل بھی اور آج بھی آپ سے گزشتہ دنوں کئے گئے وعدہ کی پاسداری کے لئے آیا تھا۔ مگر جو دیکھا اور پڑھا اس کا اب تک یقین نہیں آرہا۔ سمرقندی صاحب ہم آپ کو کہیں جانےنہیں دیں گے۔ ان اہم لمحات میں اگر آپ اردو وکی کا ساتھ چھوڑ گئے تو آئندہ تعمیرہونے والی عمارت کا نقشہ کیا ہوگا یہ کوئی راز کی بات نہیں ہے۔۔۔
 
اردو وکی سے مایوس دوستوں سے گزارش ہے کہ اردو کی ترقی کا عمل مرحلہ وار ہے مانا کہ سست بھی ہے مگر کیا چند برس قبل تک اردو کی اس طرح تحریریں اور رسم الخط انٹر نیٹ پر موجود تھا۔
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شاید اب ہمارے یہاں آنے کی بھی اب کوئی وجہ باقی رہ نہیں جاتی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
--[[صارف:Ubaidmughal|Ubaidmughal]] 01:13, 25 اگست 2009 (UTC)