"انسولین کی اقسام" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 23:
شوگر کے مریضوں میں ہر کھانے کے بعد خون میں شوگر تیزی سے بڑھتی ہے اور اسے روکنے کے لیے تیزی سے اثر کرنے والی انسولین کی ضرورت ہوتی ہے۔عام طور پر پورے دن میں لگنے والی انسولین کی لگ بھگ آدھی مقدار تیزی سے اثر کرنے والی انسولین کی ہوتی ہے جو دو یا تین کھانوں میں تقسیم ہو جاتی ہے اور باقی آدھی مقدار زیادہ مدتی انسولین کی ہوتی ہے جو دو حصوں میں 12 گھنٹوں کے وقفے سے لگائی جاتی ہے۔مریض کے مرض کی شدت، کام کاج اور ورزش کے معمول اورکھانا کھانے کے معمول کے مطابق معالج اس میں ترمیم کرتے ہیں۔<br />
بازار میں دستیاب بیشتر انسولین کو ایک ہی سرنج میں ملا کر استعمال کیا جا سکتا ہے مگر glargine انسولین (Lantus) کو دوسری انسولین سے نہیں ملایا جا سکتا کیونکہ اس کی پی ایچ 4 (تیزابی) ہوتی ہے۔<ref>[https://en.wikipedia.org/wiki/Insulin_glargine Insulin glargine]</ref>۔ اس کے برعکس ریگولر انسولین (R) کی پی ایچ 7.0 سے 7.8 تک ہوتی ہے۔
 
==ڈوز==
زیادہ تر مریضوں کو 0.7 سے ایک یونٹ فی کلوگرام فی دن انسولین کی ضرورت ہوتی ہے۔ یعنی اگر کسی مریض کا وزن 70 کلوگرام ہے تو اسے دن بھر میں کل ملا کر 50 سے 70 یونٹ انسولین کی ضرورت ہوتی ہے۔لیکن جب انسولین پہلی دفعہ استعمال کی جاتی ہے تو عام طور پر آدھی مقدار<br />
لیکن کچھ مریضوں میں انسولین کے خلاف مزاحمت پیدا ہو جاتی ہے۔ ایسے مریضوں کو انسولین کی کافی زیادہ مقدار لگانے سے ان کی شوگر نارمل رہتی ہے۔
 
 
==باہمی تعامل==