"افراط (کونیات)" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م clean up, replaced: ← (3) using AWB
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر
سطر 11:
ایک پھیلتی ہوئی کائنات کا عموما ً ایک کائناتی افق ہوتا ہے جس کی تشبیہ ہم زیادہ جانے پہچانے افق سے دے سکتے ہیں جو [[کرہ ارض]] کے خم کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے جو کائنات کے اس حصّے کی طرف نشان لگاتا ہے جس کا مشاہدہ ایک شاہد کرسکتا ہے۔ روشنی (یا دوسری اشعاع) جو اس کائناتی افق کے پار سے کوئی جسم خارج کرے گا وہ کبھی بھی مشاہد تک نہیں پہنچ سکتی  کیونکہ مشاہد اور جسم کے درمیان موجود خلاء بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔
[[ملف:History_of_the_Universe.svg|left|thumb|350x350px|کائنات کی تاریخ  - یہ سمجھا جاتا ہے کہ کائناتی افراط کی وجہ سے ثقلی امواج ابھری ہوں گی، بگ بینگ کے فوراً بعد سریع از نور رفتار سے پھیلاؤ (17مارچ 2014) ]]
[[قابل مشاہدہ کائنات]]  ایک بڑی ناقابل مشاہدہ کائنات کا صرف  سرسری سا ایک حصّہ ہے؛ کائنات کے دوسرے حصّوں نے ابھی تک زمین سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ کائنات کے یہ حصّے ہمارے موجودہ کائناتی افق سے پرے ہیں۔ معیاری بگ بینگ کے نمونے میں، افراط کے بغیر،  کائناتی افق  ترک ہوکر منظرنامے میں ایک نیا علاقہ لے آتا ہے۔ اس کے باوجود جب کوئی مقامی مشاہد پہلی مرتبہ اس حصّے کو دیکھے گا تو اسے خلاء کے پہلے دیکھے ہوئے حصّوں اور ان نئے حصّوں میں  کوئی فرق محسوس نہیں ہوگا : ان کا پس منظر کی اشعاع کا [[درجہ حرارت]] دوسرے حصّوں ہی جیسا ہوگا، اور ان کا مکاں و زمان کا خم دوسرے کے ساتھ ہم قدم ہوکر ارتقاء پذیرپزیر ہورہا ہوگا۔  یہ ایک پہیلی کی طرح ہے: ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ یہ نئے علاقے جانتے ہوں کہ  ان کا خم اور درجہ حرارت کتنا ہونا چاہئے؟ وہ یہ بات اشاروں کو حاصل کرکے تو نہیں جان سکتے،  کیونکہ ان کا ہمارے ماضی کی روشنی کی کون سے کوئی پہلے سے رابطہ نہیں ہے ۔
 
افراط اس سوال کا جواب یوں دیتا ہے کہ تمام علاقے  ایک ابتدائی دور سے بڑی خلائی  توانائی یا کائناتی مستقل کے ساتھ آئے ہیں ۔ کائناتی مستقل کے ساتھ خلاء  کی نوعیت مختلف ہوتی ہے: بجائے یہ باہر کی طرف حرکت کرے  کائناتی افق ایک ہی جگہ پر رہتا ہے۔ کسی بھی مشاہد کے لئے کائناتی افق کا فاصلہ یکساں ہی رہتا ہے۔ انتہائی برق رفتاری سے پھیلتی ہوئی خلاء کے ساتھ  دو قریبی مشاہد تیزی سے ایک دوسرے سے دور ہوتے ہیں؛ اتنی تیزی سے کہ ان کے درمیان رابطہ کی حد  قائم نہیں رہتی۔ مکانی قاشیں بہت تیزی کے ساتھ بہت بڑی مقدار کا احاطہ کرتے ہوئے  پھیلتی ہیں۔ اجسام ہمہ وقت کائناتی افق سے آگے حرکت کرتے رہتے ہیں، جن کا دور کا فاصلہ متعین ہوتا ہے اور ہر چیز متجانس بن جاتی ہے۔ 
سطر 21:
خلاء کے پھیلنے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ دو جمودی مشاہد ایک دوسرے سے سرعت والی سمتی رفتار سے الگ ہو رہے ہیں۔ مشاہد سے اجسام کائناتی افق کی طرف ایک معین رفتار سے دور ہوتے ہیں جس کو وہ ایک مناسب وقت میں طے کر لیتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ کوئی بھی ناجنسیت کسی بھی قسم کی رکاوٹ سے آزاد ہو جائے گی بعینہ جس طرح بلیک ہول کے واقعاتی افق کی سطح پر کوئی بھی اونچی نیچی جگہ یا مادّہ نگل کر غائب ہوتا ہے۔ کیونکہ مکان و زمان مقدار کا انحصار کسی صریح وقت پر نہیں ہے، لہٰذا ایک مرتبہ جب مشاہد کائناتی افق کو پار کر لیتا ہے تو اس سے قریب موجود شاہد اس کی جگہ لے لیتا ہے۔ دور جانے کا یہ عمل اور اس کی جگہ لینے کا عمل متواتر مزید آگے کی جگہوں - مکان و زمان کی تیز رفتار پھیلاؤ پر بعینہ اسی طرح ان کی جگہ لیتا رہے گا ۔
 
یہ متواتر تیز رفتار مکان و زمان کا پھیلاؤ ڈی سٹر مکان کہلاتا ہے اور اس کو قائم رکھنے کے لئے کائناتی مستقل کا ہونا اور خلائی توانائی جو ہر جگہ ایک مخصوص مقدار کی نسبت سے ہو لازمی ہے۔ طبیعی حالات ایک حرکت سے دوسری حرکت تک مستحکم ہوں: پھیلاؤ کی شرح، جس کو ہبل کی مقدار معلوم کہتے ہیں وہ قریباً مستقل ہے ، اور کائنات کے پیمانے کی مقدار صحیح ایک مخصوص مقدار کی نسبت ہونی چاہئے۔ افراط کو اکثر اسراع پذیرپزیر پھیلاؤ کا دور بھی کہتے ہیں کیونکہ دو مشاہدوں کے درمیان فاصلہ بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے (یعنی کہ جیسی ہی وہ الگ ہوتے ہیں ان کی الگ ہونے کی شرح اسراع پذیرپزیر ہوتی ہے)، جبکہ مخصوص مقدار تقریباً ایک جیسی ہی رہتی ہے (دیکھئے تخفیف اسراع مقدار صحیح )۔
===چند ناجنسیت باقی رہ گئیں===
سطر 33:
 
===دوبارہ گرم ہونا===
افراط فوق خنک پھیلاؤ کا دور ہے جب درجہ حرارت ایک لاکھ یا اتنے ہی گنا سے گرا تھا۔ (درجہ حرارت کا صحیح گرنا نمونے پر انحصار کرتا ہے، تاہم پہلے نمونے میں یہ عام طور پر 10 کی قوّت نما 27 کیلون سے لے کر 10 کی قوّت نما 22 کیلون تک گرتا ہے۔ یہ نسبتاً کم درجہ حرارت افراطی مرحلے میں قائم رہا۔ جب افراط ختم ہو گیا تو درجہ حرارت واپس افراط سے پہلے کے دور پر واپس چلا گیا؛ اس کو دوبارہ گرم ہونا یا حراری کہتے ہیں اس کی وجہ یہ تھی کہ انفلیٹون میدان کی بڑی ممکنہ توانائی ذرّات کی صورت میں انحطاط پذیرپزیر ہوئی اور کائنات کو معیاری نمونے کے ذرّات ، بشمول برقی مقناطیسی اشعاع سے لبریز کر دیا اور یوں کائنات میں اشعاع کے غلبے کا مرحلہ شروع ہو گیا۔ کیونکہ افراط کی نوعیت معلوم نہیں ہے یہ عمل اب بھی ٹھیک طرح سے نہیں سمجھا گیا ہے، ہرچند کہ یہ سمجھا جاتا ہے کہ یہ پرامیٹرک گمک کے ذریعہ وقوع پذیرپزیر ہوا ہوگا۔
 
==تحریک==
افراط بگ بینگ میں موجود کئی مسائل کو حل کر دیتا ہے جس کو 1970 کی دہائی میں دریافت کیا گیا تھا۔ افراط کو گتھ نے اس وقت پہلی مرتبہ پیش کیا جب وہ اس مسئلہ پر تحقیق کر رہے تھے کہ مقناطیسی یک قطبی آج ہمیں کیوں نظر نہیں آتے؛ اس نے معلوم کیا کہ جھوٹے جوف کی مثبت توانائی [[عمومی اضافیت]] کے بمطابق خلاء کے پھیلاؤ کو انتہائی تیز رفتاری سے پیدا کرے گی۔ بہت جلد ہے اس بات کا اندازہاندازا ہو گیا کہ ایسا کوئی پھیلاؤ عرصے دراز سے موجود کئی مسائل کا حل پیش کر سکتا ہے۔ یہ مسائل ان مشاہدات سے پیدا ہوئے تھے کہ کائنات جیسا دور حاضر میں دکھائی دیتی ہے، اس کے لئے اس کو انتہائی حساس موزونیت کے ساتھ شروع ہونا تھا یا بالفاظ دیگر بگ بینگ کے وقت خاص قسم کی شرائط موجود ہونا چاہئے تھیں۔ افراط کوشش کرتا ہے کہ ان مسائل کا حل پیش کرے جس میں یہ بتاتا ہے کہ متحرک نظام کائنات کو اس خاص حالت میں لایا ہے اس طرح سے کائنات بگ بینگ نظریہ میں پیش کی جانے والی کائنات کے قریب تر ہو جاتی ہے۔
 
[[زمرہ:طبیعی علم الکائنات]]