"دیموقراطیس" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر
سطر 5:
اس کا نظریہ تھا کہ چیزوں کے ذائقے مثلا شریں ، ترش ، کڑوا سرد اور گرم بطور رواج کہتے ہیں اور رواجاً رنگوں کو تسلیم کیا جاتا ہے۔ اصل میں صرف ایک ہی جوہر اور ایک ہی خلا ہے اس نے معلوم کیا کہ صرف [[حواس خمسہ]] ہی چیزوں کی حقیقت تک رہبری نہیں کر سکتے۔ اس کا نظریہ تھا کہ اجزا یا مادہ ازل سے موجود ہے اور غیر فانی ہے۔ جسامت اور شکل و صورت میں اختلاف ہوسکتا ہے لیکن ماہیت کے لحاظ سے یہ ایک ہی ہیں۔ چیزوں کی خاصیتوں میں اختلاف ایک ہی نوعیت کے ذروں کی جسامت ، شکل و حرکت، میں اختلاف کا نتیجہ ہے۔ لوہے یا پتھر میں جوہر لرزتے ہیں۔ ہوا میں وہ طویل تر فاصلوں کو طے کرتے ہیں۔ غیر محدود فضا میں جوہر ہر سمت میں حرکت کرتے ہیں۔ ایک دوسرے کے ساتھ ٹکراتے ہیں۔ اور مشابہ جوہر یا اجزا ایک دوسرے سے مل کر عناصر بناتے ہیں اور ان عناصر سے لاتعداد عالم بنتے بگڑتے ہیں اور فنا ہو جاتے ہیں۔
 
فلسفیانہ نقطۂ نظر سے دی مقراطس کے نظریے کی اگرچہ کوئی حقیقت نہ ہو، مگر یہ نظریہ جوہر آج کل کے نظریے کے قریب تر ہے۔ وہ مشکل مسائل سے غیر شعوری طور پر گزر جاتا ہے۔ وہی مسائل چوبیس صدیاں گزر جانے کے بعد ناقابل حل ہیں۔ اس کانظریہ تھا کہ کوئی چیز بغیر سبب کے واقع نہیں ہتی۔ اس کی شہرت کا اندازہاندازا اسی سے ہوسکتاہے کہ آج تک جوہر فرد کو اجزائے دیمقراطیسی کہتے ہیں۔
 
{{Commonscat|Democritus}}