"سب رس" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م clean up, replaced: ← (4), ← using AWB
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر
سطر 65:
== کردار نگاری ==
 
کہانی میں کل 76 کردار ہیں جو کہ غیر مجسم کیفیتِ انسانی ہیں جن کو مجسم کرکے پیش کیا گیاہے ۔ یوں یہ کہانی انسانی زندگی کا روزمرہ تماشا ہے اور اسی تماشے کو وجہی نے تمثیل کے روپ میں پیش کیا ہے۔ کسی دیومالا کا سہارا لیے بغیر اپنی کیفیات کو کردار بنا کر پیش کرنے میں یہ خامی ضرور ہے کہ کردار کو اسم بامسمٰی ہونے کی وجہ سے ہم اس کے کردار اور سیرت سے آگاہ ہو جاتے ہیں اور کسی مختلف عمل کی توقع نہیں رکھ سکتے۔ وجہی نے اس قصے کو جاندار بنانے کی حتی الوسع کوشش کی ہے اور اس میں وہ کہیں کہیں کامیاب بھی نظر آتے ہیں۔ جہاں کہیں اس نے اپنے کسی کردار کی کردار نگاری کی ہے یا کہیں مکالمہ نگاری کی ہے وہ اس کا اپنا کمال ہے اور اس کا تخلیقی عمل ہے۔ مثلاً حسن کاروپ اس طرح پیش کیا ہے:
 
”حسن ناز، اوتار، خوش گفتار، خوش رفتار ، ویدیاں کا سنگار، دل کا آدھار، پھول ڈالی تے خوب لٹکتی ، چلنے میں ہنس کوں ہٹ کئی،روایں تے میٹھی بولی بات، آواز تے قمری کو کر ے مات ، کنول پھو ل کے پنکھڑیاں جیسے ہات ، چمن میں پھول شرم حضور، لاج تے آسمان پر چڑھے۔۔۔“
سطر 71:
== معاشرت کی عکاسی ==
 
”سب رس “ میں جابجا اس زمانے کی معاشرت او ر تہذیبی و تمدنی زندگی کی جھلکیاں ملتی ہیں۔ اس زمانے کے طرز و بود باش ، خوراک ، لباس، وضع قطع، ظروف ، زیورات ، حکومت و حکمت ،تجارت و معیشت غرضیکہغرض کہ ہر پہلو سے اس زمانے کی معاشرتی زندگی کے آثار کی تصویر نظر آتی ہے۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ مصنف ایک زندہ معاشرے کا ایک نکتہ دان ادیب ہے جس نے اپنے عہد کی معارتی زندگی کو بڑی گہری نظر سے دیکھا ہے اور اس کے خدوخال کو بڑی چابکدستی سے احاطہ تحریر میں لایا ہے۔”سب رس“ اگرچہ ایک تمثیل ہے مگر اس کے مطالعے سے اس عہد کی معاشرتی زندگی، افکار اور رجحانات کی ایک مکمل تصویر آنکھوں کے سامنے آجاتی ہے۔
 
== سیاسی حالات ==