"شعلے" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
گروہ زمرہ بندی: حذف از زمرہ:بالی وڈ
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر
سطر 27:
'''شعلے''' [[بھارت]] کی ایک [[بالی وڈ|ہندی]] فلم ہے جس کے لیے ہدایات [[رمیش سپی]] نے دی تھیں۔ یہ بھارت کی فلمی صنعت [[بالی وڈ|بالی ووڈ]] کی تاریخ کی سب سے کامیاب ہندی فلم ہے۔ [[15 اگست]] [[1975ء]] کو جاری ہونے والی اس فلم میں [[دھرمیندر]]، [[سنجیو کمار]]، [[امیتابھ بچن]]، [[ہیما مالنی]]، [[جیا بچن]] اور [[امجد خان]] نے اپنی فنکاری کے جوہر دکھائے۔ ریاست [[کرناٹک]] کے قصبہ [[رام نگر]] کے پہاڑی علاقے میں فلمائی گئی یہ فلم دراصل دو چھوٹے موٹے مجرموں کی کہانی ہے جن کی خدمات ایک ڈاکو گبر سنگھ کی گرفتاری کے لیے حاصل کی گئی تھیں۔
 
یہ بھارتی فلمی تاریخ میں سب سے زیادہ منافع بخش فلم ہے۔ اس نے 7 ارب 68 کروڑ 81 لاکھ روپے (160 ملین امریکی ڈالرز) کی آمدنی حاصل کی۔ فلم [[ممبئی]] کے ایک سینما گھر "منروا" میں مسلسل 286 ہفتوں (پانچ سے زائد سال) تک نمائش کے لیے چلتی رہی۔ شعلے اب بھی بھارت بھر میں 60 سینما گھروں میں 50 ہفتے، جسے فلمی اصطلاح میں گولڈن جوبلی کہا جاتا ہے، تک مسلسل نمائش پر لگی رہنے کا ریکارڈ رکھتی ہے اور [[1970ء]] کی دہائی کے اواخر، [[1980ء]]، [[1990ء]] کی دہائیوں اور [[2000ء]] کی دہائی کے اوائل میں سینما گھروں میں ایک مرتبہ پھر جلوہ گر ہو کر اپنی اصل آمدنی میں دوگنادگنا اضافہ کیا۔ شعلے بھارت کی تاریخ کی پہلی فلم تھی جس نے ملک کے 100 سے زائد سینما گھروں میں 25 ہفتے تک نمائش کے لیے موجود رہی۔
 
[[1999ء]] میں [[برطانوی نشریاتی ادارہ|بی بی سی]] انڈیا نے اسے "ہزاریے کی بہترین فلم" قرار دیا جبکہ [[انڈیا ٹائمز]] نے اسے بالی ووڈ کی لازمی دیکھنے والی اولین 25 فلموں میں شمار کیا<ref>[http://movies.indiatimes.com/Special_Features/25_Must_See_Bollywood_Movies/articleshow/msid-1250837,curpg-10.cms لازمی دیکھنے والی 25 بھارتی فلمیں] - انڈیا ٹائمز</ref>۔ اسی سال 50 ویں فلم ویئر ایوارڈز کی تقریب میں منصفین نے اسے ایک خصوصی اعزاز "فلم فیئر 50 سالوں کی بہترین فلم" سے نوازا۔