"ٹوڈرمل" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
«راجہ ٹوڈرمل ذات کے کھتری ،گوت ٹنن،لاہور یا چونیاں ضلع لاہور کے باشندے تھے<br />...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا
(ٹیگ: القاب)
 
سطر 1:
راجہ ٹوڈرمل ذات کے کھتری ،گوت ٹنن،لاہور یا چونیاں ضلع لاہور کے باشندے تھے<br />
== دربار ِاکبری میں مقام ==
22صوبوں کا دیوانِ کُل اور وزیر باتدبیر تھے۔بیوہ ماں کی دُعاؤں سے اعلیٰ رُتبہ پایا۔سپاہ گیری اور سرداری کے جوہر نے بھی اُنکی اہمیت اُجاگرکی ۔پابندی ِآئین احکام میں کسی کو رعایت نہیں دیتے تھے لہذا اُن پر سخت مزاجی کا الزام تھا۔انتہائی قابل،معاملہ فہم اور دانشمند کہلائے۔بڑھاپے میں بیماری کی وجہ سے وفات پائی۔
 
== نورتنوں میں شامل ==
دربار اکبری سے منسلک ہوئے تو بادشاہ کے نور نظر بن گئے۔اور اپنی اعلٰی قابلیت، اور اپنی ہنر مندی کی بدولت یہاں تک ترقی کی کہ سارے ہندوستان میں 22 صوبوں کے دیوان کل اور وزیرباتدبیر کا رتبہ پایا۔مہابلی سفر حضر دونوں میں اپنے ساتھ رکھنے لگے۔بالآخر اپنے نورتنوں میں شامل کر کے راجہ ٹوڈرمل کو موتمن الدولہ (سلطنت کا امین)اورعندۃالملک(معتبرسردار یا امیر)کے خطابات دیئے۔بہت سی جنگی مہمات خصوصاً بنگال کی لڑائیوں میں راجہ توڈرمل نے کمال بہادری کا ثبوت دیااور فتح سے ہمکنار ہوئے۔اس پر چارہزاری کا منصب بھی عطا ہوا۔برصغیر پاک و ہند میں زمین کی مال گذاری، خرید و فروخت اور دیگر حساب کے کاغذات میں راجہ توڈرمل کی ہی اصطلاحات اور الفاظ آج بھی استعمال ہو رہے ہیں<ref>https://tehreemtariq.wordpress.com/2011/10/14/%D8%B1%D8%A7%D8%AC%DB%81-%D9%B9%D9%88%DA%88%D8%B1%D9%85%D9%84/</ref>