"فرعون کے جادوگر" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: القاب)
سطر 1:
[[فرعون]] کے [[جادوگر]] یاجادوگران فرعون اور ساحران فرعون مختلف نام ہیں فرعون کے ان [[جادوگران فرعون|جادوگروں]] کے جنہیں فرعون [[حضرت موسی]] کے مقابلے کیلئے لیکر آیا۔
جب ان جادوگروں نے حضرت موسی کے [[معجزہ]] کو دیکھا تو سجدے میں گر گئے اور ایمان لانے کا اعلان کر دیا فرعون نے ان کے ہاتھ اور پاؤں مخالف سمتوں (دایاں ہاتھ اور بایاں پاؤں یا دایاں پاؤں اور بایاں ہاتھ)سے کٹوائے اور درختوں پر سولی چڑھا دیا۔
حضرت موسیٰ علیہ السلام کو عصا اور ید بیضا کے نشانات( معجزہ ) عطا ہوئےاس زمانے میں مصر سحر اور جادو کا مرکزتھا اور فن سحر شباب پر اور مصریوں نے تمام دنیا کے مقابلہ میں اس کو اوج کمال تک پہنچادیا تھا۔
فرعون کے درباریوں کی تجویز کے بعد مصر کے مختلف شہروں ماہر جادو گروں کی تلاش شروع کردی ” آخر کار ایک مقررہ دن کی میعادکے مطابق جادو گروں کی ایک جماعت اکٹھا کرلی گئی “سورہ شعراء آیت 38۔
امام عبد الرزاق، ابن جریر، ابن منذر، ابن ابی حاتم اور ابو الشیخ نے ابن عباس (رض) سے روایت کیا کہ جادوگر ستر آدمی تھے۔ صبح کو وہ جادوگر اور شام کو وہ شہدا تھے۔ اور دوسرے الفاظ میں دن کے پہلے حصے میں وہ جادوگر تھے اور دن کے آخری حصہ میں وہ [[شہداء]] تھے جب ان کو قتل کردیا گیا۔ <ref>تفسیر در منثور جلال الدین سیوطی</ref>
حضرت موسیٰ اور فرعون کے جادوگروں کا مقابلہ :
جادوگروں نے حضرت موسیٰ سے کہا اے موسیٰ ! آیا آپ پہلے عصا ڈالیں گے یا ہم اپنی لاٹھیاں اور رسیاں پہلے ڈالیں، انہوں نے اپنے اس سوال میں حسن ادب کو ملحوظ رکھا اور اپنے ذکر سے پہلے حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کا ذکر کیا، اور اسی ادب کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے ان کو ایمان لانے کی توفیق دی۔ <ref>تفسیر تبیان القرآن، مولانا غلام رسول سعیدی ،الاعراف،115</ref>