"انسانی حقوق" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م Reverted to revision 2004405 by Obaid Raza on 2016-03-25T18:21:09Z
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر
سطر 8:
آفاقی فلسفہ میں انسانی حقوق اس طرح ہمیشہ سے بنیادی ضرورت رہتے ہیں اور حقوق کے حصول کے لیے کسی بھی خطے یا معاشرے میں انسانی [[اخلاقیات]]، [[انصاف]]، روایات اور قدرتی طور پر سماجی عوامل کا مضبوط اور مستحکم ہونا ضروری ہے۔ انسانی حقوق کے نظریے کو اسی وجہ سے یا تو معاشرتی طور پر عوامی رائے اور قومی و بین الاقوامی قوانین کی مدد سے نافذ کیا جاتا ہے۔<ref>{{حوالہ جال| مصنف =نیکل جیمز | ربط =http://plato.stanford.edu/archives/spr2009/entries/rights-human/ | تاریخ اشاعت =2009ء | عنوان =The Stanford Encyclopedia of Philosophy | ترجمہ عنوان =سٹین فورڈ کا دائرۃ المعارف برائے فلسفہ | ناشر =زالٹا ایڈورڈ این | زبان = انگریزی }}</ref>
<br />
تعریف کی رو سے انسانی حقوق ایک وسیع مضمون ہے، اور اس بارے اختلاف رائے پایا جاتا ہے کہ خصوصی طور پر ایسے کونسے حقوق ہیں جو کہ انسان کا بنیادی حق مانے جائیں، یا رد کر دیے جائیں۔ خطوں، معاشروں اور [[ترقی]] کے اعشاریہ کے ساتھ ساتھ انسانی ضروریات اور حقوق کی اشکال تبدیل ہوتی ہیں۔ اسی وجہ سے یہ موضوع دنیا بھر میں ہر وقت بحث اور اختلافات کے ساتھ ساتھ تنقید کا نشانہ بنتا رہتا ہے۔<br />
انسانی حقوق کا جدید تصور [[دوسری جنگ عظیم]] کے بعد ترتیب دیا گیا، اور ان حقوق کی نشاندہی کی بڑی وجہ [[مرگ انبوہ]] بنا۔ [[اقوام متحدہ]] کی [[جنرل اسمبلی]] نے [[1948ء]] میں مشاورت سے انسانی حقوق کا آفاقی منشور ترتیب دیا۔ حالانکہ یہ خیال عام ہے کہ اصطلاح “انساانی حقوق“ نسبتاً نئی ہے اور اس سے پہلے بھی عرصہ سے دنیا میں انسانوں کی آزادی، حقوق، سہولیات تک رسائی اور انصاف بارے قوانین اور روایات تشکیل پاتی رہی ہیں۔ اس کی واضع مثال کلاسیکی یونانی قوانین اور رومی قوانین ہیں۔ انسانی حقوق بارے زیادہ شعور روشن خیالی کے دور میں اجاگر ہوا اور [[جان لاکر]] اور کانٹ جیسے [[فلسفہ|فلسفیوں]] نے انسانی حقوق کی قدرتی تشریحات پیش کیں۔ اسی طرح ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں بہت پہلے سے حقوق کا قومی بل اور قرارداد انسانی و شہری حقوق متفقہ طور پر منظور کی جا چکی تھیں۔ دنیا کے دوسرے معاشروں خصوصاً اسلامی معاشروں میں تحریری طور پر انسانی حقوق بارے اسی طرح کے قوانین موجود رہے ہیں۔ اس طرح یہ خیال عام ہوا کہ دراصل انسانی حقوق کا تصور قدیم زمانہ سے موجود ہے اور اس کا تعلق دستاویزات سے نہیں بلکہ کسی بھی معاشرے، ملک یا خطے کی عمومی اخلاقیات اور ریاستی بالادستی سے ہوتا ہے۔
انسانی حقوق میں شیری حقوق بھی شمل ہیں جو مندرجہ ذیل ہے۔