"جنگ لیپانٹو 1571ء" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر
سطر 31:
5 گھنٹے جاری رہنے والا یہ معرکہ [[یونان]] کے مغربی حصے میں [[خلیج پطرس]] کے شمالی کناروں پر پیش آیا جہاں لیپانٹو میں اپنے مرکز کی جانب جاتی ہوئی عثمانی افواج کا ٹکراؤ مقدس اتحاد کے بحری بیڑے سے ہوا جو [[مسینا]] سے آ رہا تھا۔ جنگ میں فتح کے نتیجے میں عارضی طور پر [[بحیرہ روم]] پر عیسائیوں کو کنٹرول حاصل ہوا۔ یہ بھی دنیا کی فیصلہ کن ترین جنگوں میں سے ایک ہے۔ یہ 15 ویں صدی کے بعد کسی بھی بڑی بحری جنگ میں عثمانیوں کی پہلی اور بہت بڑی شکست تھی جس میں عثمانی اپنے تقریباً پورے بحری بیڑے سے محروم ہو گئے۔
 
اس جنگ میں ترکوں کے 80 جہاز تباہ ہوئے اور 130 اتحادیوں کے قبضے میں چلے گئے جبکہ 15 ہزار ترک ہلاک، زخمی یا گرفتار ہوئے اس کے مقابلے میں 8 ہزار اتحادی ہلاک یا زخمی ہوئے جبکہ ان کے 17 جہاز تباہ ہوئے۔ اس جنگ کے نتیجے میں بحیرۂ روم میں ترکوں کی برتری کا خاتمہ ہو گیا تاہم ترکوں سے بہت جلد اپنا بحری بیڑہبیڑا دوبارہ تشکیل دیا اور عیسائیوں کو ملنے والی عارضی برتری کا خاتمہ کر دیا۔
 
== متعلقہ مضامین ==