"خروج: خدایان اور بادشاہان" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر
سطر 49:
| gross = $249.1 million<ref>{{cite web | url = http://www.boxofficemojo.com/movies/?id=exodus.htm | title = Exodus: Gods and Kings (2014) | publisher = [[Box Office Mojo]] | accessdate = January 21, 2015}}</ref>
}}
خروج : خدایان اور بادشاہان (انگریزی: Exodus: Gods and Kings)ایک دیومالائی فلم ہےجوکہ [[بائبل]] سے اخذ کی گئی ہے جسکیجس کی رڈلے اسکاٹ نےہدائتکاری انجام دی ہے۔اس فلم کی کہانی کو آدم کوپر، بل کولیگ، جیفری کائینے اور اسٹیفن زائیلیان نے تحریر کیاہے۔اس فلم میں کرسٹیان بیل، جوئیل ایجرٹن، جان ٹرٹرے، ہارون پال، بین مینڈلسن، سگارنے ویور اور بین کینگسلے نےاداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔یہ فلم مصر سے عبرانیوں کی ہجرت کی تشریح ہے ،یہ ہجرت [[موسیٰ علیہ السلام|موسیٰ عہ]] [[اللہ|نبی اللہ]] کی رہنمائی میں عمل میں آئی تھی جیساکہ [[بائبل]] کے باب [[کتاب خروج|خروج]] میں بیان کیاگیاہے۔یہ فلم ہدائتکار کی طرف سے اپنے چھوٹے بھائی ٹونی اسکاٹ کیلئے ایک خراج تحسین ہے ۔ [[ٹونی اسکاٹ]] بھی فلم کے شعبہ ہدائتکاری سے وابستہ تھا جس نے 2012میں [[خودکشی]] کرلی تھی۔
==کہانی کا موضوع ==
1300قبل مسیح میں موسیٰ عہ مصر کے شاہی خاندان کا ایک رکن اور فوجی سرکردہ تھا جو کہ حتیوں سے جنگ کیلئے رعمسیس کے ہمراہ فوج آمادہ کرتاہے۔ [[رعمسیس]] کا والد [[سیتی اول]] پیشنگوئی کرتا ہے کہ دونوں (موسیٰ اور رعمسیس) میں سے ایک۔۔۔۔ دوسرے کی جان بچائے گا اور مصلح (رہنما) بنے گا۔حتیوں سے جنگ کے دوران موسیٰ رعمسیس کی جان بچاتاہے۔ بعدازاں موسیٰ ضروری کام سے مصر کے دوسرے شہر بیتوم روانہ ہوتاہےتاکہ سلطنت مصر کے نائب سے ملاات کرےجو کہ بیتوم می ں عبرانی غلاموں کی نگرانی کی شاہی خدمت انجام دے رہاہوتاہے۔موسیٰ وہاں ایک عبرانی غلام یوشع کی جاں بخشی کرواتاہے۔ اس کے علاوہ وہ حیرت انگیز مشاہدہ کرتا ہے کہ عبرانی غلام نہائت برے حالات سے دوچار ہیں۔ ان کو محنت کے بدلے میں بہت کم کھانا اور انتہائی گھٹیا درجے کی سہولیات دی جاتی تھیں۔جلد ہی وہ ایک عبرانی یہودی [[نون]] ([[یشوع علیہ السلام|مزید دیکھیں یوشع بن نون]]) سے ملتا ہے جو موسیٰ کو اسکے اصل حسب و نسب سے آگاہ کرتاہے۔وہ موسیٰ کو بتاتاہے کہ وہ مصری نہیں بلکہ
ایک عبرانی بچہ تھا جس کے ماں باپ عبرانی غلام تھے ، فرعون مصر نے کسی وجہ سے حکم دیاتھا کہ عبرانیوں کےپیدا ہونے والے ہر پہلوٹھی کے بچے کو قتل کردیاجائے۔موسیٰ کے ماں باپ بھی اسی پریشانی سے دوچار تھے کہ کیسے موسیٰ کو بچائیں، ایسے میں انہوں نے تدبیر کی کہ کسی طریقے سے موسیٰ کو ایک ٹوکری میں ڈال کر دریاکی لہروں کے سپرد کردیا، اس دریا میں سے ایک ندی فرعون کے محل کے حصے میں سے گزرتی تھی جہاں فرعون کی بیوی اپنی خاص سہیلیوں کے ہمراہ سیر کیاکرتی تھی، اس نے جب ٹوکری میں خوبصرت بچے کو دیکھا تو اس بچے کو اپنالیا، مریم جو کہ موسیٰ کی بہن تھی اور ٹوکری کی نگرانی کرتی ہوئی محل تک پہنچی تھی کسی طریقے سے وہ موسیٰ کیلئے آیا مقرر کردی گئی ۔ موسیٰ یہ سب سن کر حیران ہونے کے علاوہ اس کو ایک افسانوی داستان اور یہودی غلاموں کی اختراع قرار دیکر نون سے ناراض ہوتے ہوئے اس خفیہ مجلس سے روانہ ہوجاتاہے، تاہم دو عبرانی اس کہانی کو سن لیتے ہیں جو کہ نائب السلطنت کے جاسوس ہونے کے ناطے فوری طور پر نائب السلطنت کو آگاہ کردیتے ہیں۔
موسیٰ کی ممفس واپسی کے بعد فرعون سیتی وفات پاجاتا ہے جس کے بعد اسکا بیٹا رعمسیس (رعمسیس دوم) بطور فرعون مصر اقتدار کی مسند پر براجمان ہوجاتاہے۔اسی دوران نائب السلطنت بیتوم سے رعمسیس دوم کے دربار میں حاضر ہوتاہے تاکہ موسیٰ کی حقیقت بیان کرسکے۔ رعمیسس دوم نائب السلطنت کی زبانی موسیٰ کے بارے میں سن کر تذبذب میں مبتلاہوجاتاہے کہ اس کہانی پر یقین کرے یا ناکرے۔ تاہم ملکہ طویا کے اکسانے پر رعمسیس دوم مریم کو بلواتا ہے تاکہ اس سے اس بابت سوال کرے، مریم اس حقیقت سے منکر ہوجاتی ہے کہ وہ موسیٰ کی بہن ہے۔لیکن جب رعمسیس دوم مریم کا ہاتھ کاٹنے کی دھمکی دیتاہے تو موسیٰ اقرار کرلیتاہے کہ وہ اصل میں ایک عبرانی النسل ہے۔ رعمسیس دوم کی بیوی کی خواہش ہوتی ہے کہ فرعون موسیٰ کو قتل کروادے لیکن رعمسیس دوم فرعون مصر فیصلہ کرتاہے کہ موسیٰ کو جلاوطن کردیاجائے۔مصر چھوڑنے سے پہلے موسیٰ کو اجازت دی جاتی ہے کہ وہ اپنی ماں اور بہن مریم سے مل لے۔ موسیٰ کی ماں اور بہن موسیٰ کو اس کے اصل عبرانی نام موشے سے پکارتی ہیں۔ صحرا میں سفر کے دوران موسیٰ کا گزر ایک مختصر سی آبادی مدین پر سے ہوتاہے جہاں اسکی ملاقات [[صفورہ]] (Zipporah) اور اسکے باپ یترو ([[شعیب]]) (Jethro (Bible))سے ہوتی ہے۔موسیٰ گدڑیا بن کر انکی بھیڑوں کی دیکھ بھال کرنے لگتاہے، بعدازاں صفورہ سے شادی کرتاہے اور ایک بیٹے [[جیرسوم]] (Gershom) کا باپ بنتاہے۔
 
نو سال کے بعد پہاڑ کے پتھر لڑھکنے کی وجہ سے موسیٰ زخمی ہوکر گرجاتاہے، وہ دیکھتا ہے کہ ایک جلتی ہوئی جھاڑی اسکی آنکھوں کے سامنے ہےجبکہ ایک بچہ جو کہ [[فرشتہ]] ہوتاہے بطور خدا کے نمائندے کے ظاہر ہوتاہے۔اپنے علاج کے دوران موسیٰ صفورہ کے سامنے اظہار کرتا ہے کہ خدا اس سے کیاچاہتاہے۔ یہاں پر دونوں میاں بیوی کے درمیان اختلاف پیدا ہوجاتاہے کیونکہ صفورہ سمجھتی ہے کہ مصر جانے کے بعد موسیٰ انکو چھوڑدے گا۔موسیٰ مصر واپس جاکے نون، یوشع اور [[ہارون علیہ السلام|ہارون عہ]] اپنے بھائی سے دوبارہ ملتاہے۔ وہاں وہ اپنی فوجی مہارت اور جنگی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر عبرانی نوجوانوں کی تربیت و نظم و نسق میں مصروف ہوجاتاہے۔ عبرانی غلام جنگی فنون کی تربیت حاصل کرنے کے بعد مصری افواج پر حملے شروع کردیتے ہیں جس کے نتیجے میں فرعون رعمسیس دوم بہت سے یہودی عبرانیوں کو سزائے موت دینا شروع کردیتاہے جب تک کہ عبرانی غلام موسیٰ کو فرعون کے حوالے نہ کردیں۔اسی دوران فرشتہ دوبارہ ظاہر ہوکر موسیٰ کا بتاتا ہے کہ خدا اب مصریوں کو دس عذابوں سے دوچار کریگا۔ زمین کا تمام پانی سرخ خون میں بدل جائیگا، مصریوںپر مینڈکوں ، مکھیوں اور ٹڈی ڈل کی مصیبت نازل کریگا۔ موسیٰ دوبارہ رعمسیس دوم کے روبرو جاتاہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ تمام عبرانیوں کو مصریوں کی غلامی سے آزادی دی جائے۔رعمسیس موسیٰ کا بات سنی ان سنی کرتے ہوئے اصرار کرتاہے کہ عبرانیوں کو آزاد کردینے سے مصر کی معیشت تباہ ہوجائے گی۔جس کے بعد بار برداری کے جانوروں کی موت، پھوڑے پھنسیوں کا نکلنا، بجلی کی گرج و چمک اور تاریکی جیسے عذاب مصریوں پر مسلط ہوجاتے ہیں اس کے برعکس عبرانیوں کو ان عذابات سے قطعی نقصان نہیں پہنچتا۔اس کے بعد فرشہ جب موسیٰ کو بتاتا ہے کہ اب خدا نے ارادہ کیاہے کہ تمام پہلوٹھوں کی موت کے عذاب سے لوگوں کو دوچار کرے تو موسیٰ یہ سن کر دہشت زدہ ہوجاتاہے۔تاہم عبرانیوں نے موسیٰ کی ہدایات کیمطابق اپنے گھروں کے دروازوں پر بھیڑ کا خون لگایا جسکیجس کی وجہ سے وہ محفوظ رہے۔ جبکہ رعمسیس دوم کے بیٹے کی موت نے رعمسیس کو توڑ کررکھ دیا،اور موسیٰ وہ عبرانیوں کو مصر چھوڑنے کا اشارہ دے دیا۔
مصر چھوڑتے وقت عبرانیوں نے موسیٰ کی ہدائت کیمطابق [[بحیرہ احمر|بحر احمر]] والا راستہ منتخب کیا۔ رعمسیس دوم جو کہ تاحال اپنے پہلوٹھے بیٹے کی موت کی وجہ سے صدمے میں ڈوبا ہواتھا ، نے عبرانیوں کا پیچھا کرنا کا فیصلہ کیا اور ایک بڑی فوج کے ساتھ ان کے پیچھے روانہ ہوا۔ خطرناک پہاڑی راستوں سے گزرنے کے بعد جب رعمسیس دوم عبرانیوں کے پیچھے پہنچا تو وہ بحیرہ احمر کے انتہائی قریب پہنچ چکے تھے۔ موسیٰ نے اس مشکل میں اپنی تلوار سمندر کے پانی میں پھینک دیتاہے تو اچانک خلاف توقع سمندر کا پانی کم ہوکر گزرگاہ کی شکل اختیار کرجاتاہے جہاں سے عبرانی بہ آسانی گزرجاتے ہیں۔ رعمسیس دوم اور اسکی فوج بھی عبرانیوں کے پیچھے گزرنا چاہتی ہے جبکہ موسیٰ پیچھے رک کر رعمسیس اور اسکی فوج کا سامنا کرتاہے۔ اسی دوران کہ جب مصریوں کی ایک کثیر جماعت عین سمندر کے درمیان پہنچ جاتی ہے تو سمندر اپنی اصل صورت پر واپس آنا شروع ہوجاتاہے اور مصری فوج سمندر برد ہوجاتی ہے۔اس فلم میں دکھایاگیاہے کہ رعمسیس دوم سمندر میں نہیں ڈوبتا تاہم وہ مصری فوج کی تباہی پر پریشان ہوتاہے۔موسیٰ عبرانیوں کو واپس مدائن لیجاتاہے جہاں وہ دوبارہ صفورہ اور اپنے بیٹے جیرسوم سے ملتا ہے۔کوہ سینا پر فرشتہ اس بات سے سخت ناراض ہوتاہے کہ عبرانیوں نے سونے کا بچھڑا بنالیاہے جبکہ موسیٰ تختیوں پر [[دس احکام]] لکھنے میں مصروف ہوتاہے۔برسوں بعد جبکہ موسیٰ عمر رسیدہ ہوچکاہوتاہےصحرا میں [[تابوت سکینہ]] کے ساتھ سفر کرتے ہوئے دیگر عبرانیوں کے ہمراہ فرشتے کو دیکھتاہے۔
== ستارے ==
* کرسٹیان بیل بطور [[موسیٰ]]
سطر 77:
== پیشکش/تیارے کے مراحل ==
=== ابتدائی خبریں ===
مورخہ15مارچ 2013 کو ایک مخزن(Magazine)نے خبر دی کہ رڈلے اسکاٹ اپنی فلم میں کرسٹیان بیل کو مرکزی کردار کیلئے منتخب کرنے کا ارادہ کررہے ہیں۔بعدازاں اگست کے مہینے میں کرسٹیان نے ازخود تصدیق کردی کہ وہ فلم میں موسیٰ کا کردار ادا کرنے کیلئے رضامند ہیں، اسی دن جوئیل ایجرٹن نے کو بھی اسی فلم میں رعمسیس دوم کے کردار کیلئے منتخب کرکے ستمبر میں فلم کی عکسبندی کے آغاز کااعلان کیاگیا۔[[فنگاہ|فن گاہ]] انتظامیہ کی طرف سے اعلان کیاگیاکہ [[ہسپانیہ]] کے شہر [[المریہ]] کے ایک بلدیاتی علاقے [[پچینا]] میں تین ہزار سے چار ہزار اضافی نفر کے ساتھ جبکہ [[فوئرتے ونتورا]] کے جزیرے پر ایک ہزار سے دوہزار اضافی نفر کے ہمراہ فلم کے مناظر کی عکسبندی کی جائے گی۔27اگست کو ہارون پال نے [[یشوع علیہ السلام|یوشع]] کا کردار اداکرنے کیلئے ہامی بھر لی جبکہ اس وقت تک سگارنے ویور،بین کینگسلے اورجان ٹرٹرےکےلئے کرداروں کےبارے میں متضاداطلاعا ت تھیں ۔اسکاٹ کا کہنا ہے کہ اسے یقین ہے کہ 3000 ق م میں [[اطالوی]] ساحل کی زمین کے نیچے ایک زلزلے کی وجہ سے [[سونامی]] برپا ہوا تھا جسکیجس کی وجہ سے [[بنی اسرائیل|بنی اسرائیلیوں]] کو بحیرہ احمر عبور کرنے میں آسانی رہی۔
===عکسبندی ===
اکتوبر2013کو[[المریہ]] میں فلم کی عکسبندی کا آغازہوا۔بعدازاں [[انگلستان]] میں واقع [[پائین ووڈ]] [[فنگاہ]] میں عکسبندی کیلئے بھی وقت و مقامات کا تعین کیاگیا۔مجموعی طور پر عکسبندی کا آغاز 22اکتوبر کو المریہ کے قصبے [[تابرناس]] میں ہوا اور مختلف مقامات جیساکہ [[فوئرتے ونتورا]] ،[[المریہ]] اور[[پچینا]]میں عکسبندی کی گئی۔ اس فلم کی عکسبندی 74 دن تک جاری رہی۔
سطر 93:
=== تنقید ===
اس فلم پر بہت منفی اور مثبت تبصرے موصول ہوئے ہیں۔اس فلم میں اداکاروں کی اداکاری اور تکنیکی مہارت قابل تعریف ٹھہری تاہم اس فلم کے کمتر درجے کے مکالمے ، مناظر کی رفتار اوراداکاری میں ٹھہراؤ نے مجموعی طور پر فلم پر منفی اثر ڈالا۔
اسٹیفن فاربر جو کہ [[ہالی وڈ|ہالی ووڈ]] کے نامہ نگار ہیں نے اس فلم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسکاٹ نے زبردست کام انجام دیاہے،اسکاٹ نے خروج: خدایان اوربادشاہان فلم بناکر [[اطالوی انداز کی جنگی فلموں]] کی یاد تازہ کردی جیساکہ انہوں نے اس سے قبل [[گلیڈی ایٹر (فلم)]] بناکر کارنامہ انجام دیاتھا۔گو کہ یہ فلم گلیڈی ایٹر جیسی فلموں جیسی نہیں تاہم اسکاٹ نے ثابت کردیاہے کہ بڑے پردے کیلئے تخیلات کو عملی شکل دینا ان کیلئے ناممکن نہیں۔
پطرس تراورس جو کہ ہفتہ وار رسالے رولنگ اسٹون میں فلمی ناقد کی حیثیت سے کام کرتے ہیں اس فلم کے بارے میں کہتے ہیں کہ یہ بائیبلی دیومالائی فلم کا آغاز نہائت تیز انداز میں ہے لیکن اس کا دیکھنے والے کیلئے پر تحرک اور متاثر کن ہے۔
دوسری طرف منفی تبصرہ نگاروں نے بھی اس فلم کے بارے میں تبصرے کئے ہیں جن میں سے خاص اسکاٹ مینڈلسن جو کہ امریکی کاروباری رسالے [[فاربس]] سے منسلک ہیں کہتے ہیں کہ فلم تیرہ رنگ اور مانند ریگ ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ فلم میں شوخ پن اور ہیجان انگیزی کی کمی ہے، ماہرانہ اور فنکارانہ توسیع و تشریح اور نکات دقیق و ظرافت کی کمی ہے جیساکہ اس بارے میں توقع کی جارہی تھی۔منڈلسن نے مزید اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ رڈلے کی یہ فلم نہائت وحشتناک ہے۔ اس فلم میں نہائت برے طریقے سے اداکاری ہی نہیں کی گئی بلکہ لکھنے والے نے بھی انتہائی گھٹیا انداز میں تحریر کیاہے۔
ایک اور تبصرہ نگار نے منفی تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر آپ خروج: خدایان اور بادشاہان دیکھنے جارہے ہیں جسکیجس کی تکمیل رڈلے کی ہدائتکاری میں ہوئی ہے تو اس فلم میں آپکو موسیٰ کے بارے میں رڈلے کی طرف سے کوئی نئی چیز نہیں ملے گی جیساکہ دیگر دو فلموں (دس احکام وغیرہ)سے میسر آئی ہے۔ آپ خود کو مایوس کرنے کیلئے تیار کرلیں۔
== تنازعات ==
=== رنگ و نسل میں عدم مطابقت ===
دو معتبرذرائع کے حوالے سے یہ بات مشہور ہوئی کہ مرکزی کرداروں کے لئے سفیدفام اداکاروں کا انتخاب احتجاج کا سبب بنا۔چار سفید فام اداکاروں کو عبرانی اور قدیم مصری کردار نبھانے کیلئے منتخب کیاگیا۔ کرسٹیان بیل بطور موسیٰ، جوئیل ایجرٹن بطور رعمسیس دوم، سگارنے ویور بطور طویا (ملکہ) اور ہارون پال بطور یوشع۔انہی ذرائع کے حوالے سے یہ اہم بات بھی مشاہدے میں آئی کہ سماجی روابط کی ویب سائٹس پر ابوالہول کے یورپی ہونے پر چہ مہ گوئیاں ہورہی ہیں۔ کرسچین ٹوڈے نے اطلاع دی کہ اس حوالے سے ایک آن لائن شکائت زیر کار ہے۔1956 میں بننے والی فلم دس احکام اور خروج کا باہم موازنہ کرتے ہوئے کہاگیاکہ نسلی ماحول اور ایک کثیر تعداد میں سیاہ فام اداکاروں کو وسیع تر مواقع حاصل تھے کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔ ٹویٹر کے صارفین میں سے باز نے اس فلم کا مقاطع بھی کیا۔
مینڈلسن نے کہاکہ فلم میں سفید فام اداکاروں کی زیادہ ضرورت نہیں تھی۔ مینڈلسن نے مزید کہاکہ اگر ہم بالفرض محال اس شہادت کو مان لیں کہ موسیٰ کے کردار کیلئے دنیا کے نامی گرامی کردار کا انتخاب لازمی ہے تو پھر ہر امکان سے وہ اداکار سفید فام ہوگا۔ لیکن میں اسکواس کو نہیں مانتا کہ باقی کرداروں کیلئے قفقازی اداکاروں کو منتخب کرلیاجائے جنکی شناخت تغیر پذیرپزیر ہے۔
اسکاٹ نے تمام تنازعات کے بارے میں تردید کرتے ہوئے کہاکہ کسی فلم میں اہم کردار کیلئے دنیا کے نامی گرامی اداکار کا انتخاب نہائت ضروری امر ہے لیکن جو لوگ اس فلم کا مقاطع کررہے ہیں وہ ابھی طفل ہیں۔
=== بائبل کی درستگیدرستی ===
فلم کی نمائش سے قبل ہی اسکاٹ کے بیانات سے کافی تنازعات اور مباحث جنم لینے لگے۔ مثال کے طور پر اسکاٹ نے کہا کہ اسکا نظریہ ہے کہ بنی اسرائیلیوں کے بحیرہ احمر عبور کرنے سے پہلے بہت سے فطری عوامل رونما ہوئے، جیساکہ زیر زمین زلزلہ اور بعد ازاں سونامی سبب بناکہ سمندر کا پانی سمٹ کر دائیں بائیں ہٹ جانے سے راستہ بن گیا۔ اسی طرح کے عجیب و غریب بیانات کے ضمن میں یہ بات سمجھ میں آنے والی تھی کہ فلم اور بائبل میں بیان واقعہ میں مطابقت نہیں ہوگی اور نہ ہی موسیٰ وہی موسیٰ ہوگا جو بائبل میں بیان ہواہے۔ بعض نے کہاکہ عیسائی فلم دیکھنے نہ جائیں۔
ایلن وہائٹ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ اس نے یہ فلم دیکھ کر اخذ کیاہے کہ اس فلم اور بائبل میں نہائت زیادہ اختلافات ہیں، اس نے کہاکہ اس فلم میں صرف چند عذاب عکسبند کئے گئے ہیں جبکہ کل عذاب دس طرح کے تھے، جبکہ ہدائتکار نے ان عذابوں کی توجیحتوجیہ اور تاویل کچھ الگ انداز سے کی ہے۔ بائبل میں واضح ہے کہ یہ عذاب صرف مصریوں پر نازل ہوئے تھے، بنی اسرائیلیوں کو ان عذابوں سے کوئی نقصان نہیں ہوا تھا لیکن فلم ہذا میں مصریوں کے ساتھ ساتھ بنی اسرائیلی بھی عذاب سے دوچار دکھائے گئے ہیں۔ اس نے گفتگو سمیٹتے ہوئے کہاکہ اسکاٹ نے بائبل سے اسقدر اختلافی فلم بنائی کے بائبلی نام بھی بہت کم استعمال کئے ہیں حتیٰ کہ اس فلم کا نام بھی غیر بائبلی ہے جسے کوئی آسانی سے سمجھ نہیں سکتا۔
=== تاریخی غلط بیانی ===
26دسمبر 2014 کو یہ اطلاع ملی کہ مصر نے اس فلم کی نمائش پر پابندی عائد کردی ہے کیونکہ فلم میں دکھایاگیاہے کہ اہرام بنی اسرائیلیوں نے تعمیر کئے تھے جبکہ اصل حقیقت یہ بیان کی جاتی ہے کہ بنی اسرائیلیوں کے مصر سے خروج سے ایک ہزار سال قبل [[اہرام]] تعمیر کیے گئے تھے۔مصر کے وزیر ثقافت نے کہا کہ فلم کی نمائش پر پابندی کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اس فلم میں باطل کی طرفداری کی گئی ہے۔ مصر کے ذمہ دار ادارہ کی طرف سے اس فلم پر پابندی کا ایسااثر نہ ہوا جیسا اس سے قبل دیگر بائبلی داستانوں کی فلموں پر ہوتاتھا لیکن اس کے برعکس مصر کی [[جامعہ الازہر]] نے اس فلم کے محتویات پر کسی قسم کا کوئی اعتراض نہ کیاجیساکہ اس قبل الازہر کی طرف سے [[نوح (فلم 2014)|نوح عہ فلم]] پر کیاتھا۔